1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: چودھواں میچ ڈے شروع

26 نومبر 2011

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ کے چودھویں میچ ڈے کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس میچ ڈے کے پہلے دن ہونے والے مقابلے میں کامیابی کے بعد مؤنشن گلاڈ باخ کی ٹیم پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

تصویر: dapd

بنڈس لیگا کے کے پوائنٹس ٹیبل پر ریکارڈ ساز کلب بائرن میونخ کی جگہ مؤنشن گلاڈ باخ کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تبدیلی امکاناً اتوار تک تو جاری رہ سکتی ہے کیونکہ اس دن بائرن میونخ اور مائنز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ میچ برابر رہنے کی صورت میں بھی میونخ کی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان ہو جائے گی۔ مؤنشن گلاڈ باخ اور میونخ کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے۔ اگر میونخ کی ٹیم اپنا میچ مائنز کے خلاف ہار جاتی ہے اور دفاعی چیمپئن ڈورٹمنڈ اپنا میچ جیت جاتی ہے تو اس صورت میں بھی مؤنشن گلاڈ باخ کی ٹیم گول اوسط کی بنیاد پر دوسری پوزیشن پر پہنچ سکتی ہے۔

جمعہ کے روز شیڈول چودھویں میچ ڈے کے واحد میچ میں کولون شہر کے کلب کو مؤنشن گلاڈ باخ نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ وقفے پر کولون کلب دو گول سے پیچھے تھا۔ مؤنشن گلاڈ باخ کی جانب سے فارورڈ کھلاڑی مائیک ہینکے نے بیسویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی۔ مجموعی طور پر ہینکے اس میچ میں دو گول کرنے میں کامیاب رہے۔

پہلی پوزیشن پر مؤنشن گلاڈ باخ کی گرفت مضبوط نہیں ہےتصویر: dapd

ہفتے کو چودھویں میچ ڈے میں چھ میچ کھیلے جائیں گے۔ اتوار کو دو میچ ہوں گے۔ اب تک کے میچوں میں پرفارمنس کی بنیاد پر اگلے سال کی چیمپئنز لیگ کے لیے ڈورٹمنڈ، شالکے، بائرن میونخ اور مؤنشن گلاڈ باخ نے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بریمن اور شٹٹ گارٹ کے کلبوں نے یورپ لیگ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یورپی فٹ بال کلبوں کا معتبر ترین ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ کہلاتا ہے اور یورپ لیگ کی پوزیشن دوسری ہے۔

سترہ میچ ڈے مکمل ہونے پر جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ میں موسم خزاں یا کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کا وقفہ ہوتا ہے۔ سترہویں میچ ڈے کی تکمیل دسمبر کی اٹھارہ تاریخ کو ہو گی۔ اس وقفے پر پوائنٹس ٹیبل کی پہلی ٹیم کو موسم خزاں کی چیمپیئن قرار دیا جاتا ہے۔ ایک ماہ کے وقفے کے بعد بنڈس لیگا کے دوسرے حصے کا آغاز نئے سال کے پہلے مہینے کی بیس تاریخ سے ہو گا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں