1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: ڈورٹمنڈ پہلی پوزیشن پر بدستور قائم

14 مارچ 2011

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ کا 26 واں میچ ڈے مکمل ہو گیا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر کئی ہفتوں سے پہلے مقام کی ٹیم ڈورٹمنڈ کی پوزیشن کو تاحال کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

مائنز اور لیورکوزن کے مابین میچ کا ایک منظرتصویر: picture alliance/dpa

چھبیسواں میچ ڈے بظاہر ڈورٹمنڈ کی ٹیم کے لیے اچھا نہیں تھا کیونکہ اسے ہوفن ہائم کی ٹیم سے ایک گول سے ہارنا پڑا تھا۔ یہ میچ وقفے تک برابر تھا۔ اس میچ میں شکست سے ڈورٹمنڈ کو تین پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑا۔ پوائنٹس پر نگاہ ڈالیں تو کم از کم اگلے تین ہفتوں تک ڈورٹمنڈ کی پہلی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یہ اسی صورت میں ہے کہ لیورکوزن اگلے تینوں میچ جیتے اور ڈورٹمنڈ کی ٹیم کو مسلسل ہار کا سامنا کرنا پڑے۔ ایسا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ڈورٹمنڈ کی ٹیم کو اگلے ہفتوں میں کم از کم چار کمزور ٹیموں کے خلاف میچ کھیلنے ہیں اور ان میں کامیابی کی صورت میں اس کو چیمپیئن بننے سے روکنا بہت مشکل ہے۔ اگلے ایک دو میچ ڈے کے بعد صورت حال کھل کر واضح ہو جائے گی۔ بنڈس لیگا میں اب آٹھ میچ ڈے باقی رہ گئے ہیں۔

مائنز کی ٹیم اپنے میچ کے آغاز سے قبلتصویر: picture alliance/dpa

دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ نے پچھلے ہفتوں میں مناسب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ خاصے نیچے سے اب ٹاپ فائیو میں شامل ہو چکی ہے۔ اس کے پوائنٹس کی تعداد پینتالیس اور پوزیشن چوتھی ہے۔ ڈورٹمنڈ اور میونخ کے درمیان چھ میچ ڈے کے برابر پوائنٹس حائل ہے۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ میونخ اس بار اپنے اعزاز کا دفاع کرنے سے قاصر رہے گی۔

پہلی پانچ پوزیشنوں میں آنے کی وجہ سے بائرن میونخ کی ٹیم نے فٹ بال کے اہم یورپی ٹورنامنٹ یورپ لیگ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اسی یورپ لیگ کے لیے پانچویں مقام پر فائز مائنز کلب نے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ بنڈس لیگا کی پہلی تین پوزیشنوں کی حامل ٹیمیں اس سال چیمپیئنز لیگ میں شرکت کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔

اتوار کو جو دو میچ کھیلے گئے تھے، اس میں سینٹ پاؤلی کی ٹیم کو اشٹٹ گارٹ کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے ہرایا۔ دوسرا میچ لیورکوزن اور مائنز کلبوں کے درمیان تھا۔ اس میچ میں لیور کوزن کو ایک گول سے فتح حاصل ہوئی۔ بنڈس لیگا میں لیور کوزن دوسرے اور مائنز کلب چھٹے مقام پر ہیں۔

سینٹ پاولی اور اشٹٹ گارٹ کے مابین میچ کا ایک منظرتصویر: picture alliance/dpa

بنڈس لیگا میں سب سے نچلی پوزیشن کی تین ٹیمیوں کو تنزلی کا خطرہ ہوتا ہے۔ سردست وولفس برگ اور مؤنشن گلاڈ باخ نچلی پوزیشنوں پر ہیں۔ ان کے ساتھ گزشتہ سال درجہ دوم سے قومی لیگ کھیلنے والی سینٹ پاؤلی کی ٹیم بھی شامل ہے۔ اگلا میچ ڈے اٹھارہ مارچ سے شروع ہو گا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں