1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا کا انتیسواں میچ ڈے

3 اپریل 2010

جرمن قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے 29ویں میچ ڈے میں ہفتے کے روز سات میچز کھیلے جائیں گے جبکہ اتوار کے روز دو مقابلے ہوں گے۔

شالکے کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہےتصویر: AP

ہفتے کو بوروسیا ڈورٹمنڈ کا مقابلہ ویردر بریمن سے ہوگا۔ فرینکفرٹ اور لیورکوزن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ نیورنبیرگ کا مقابلہ مائنز کی ٹیم سے ہوگا۔ فرائے برگ اور بوخم کی ٹیمیں آپ میں کھلیں گی۔ شالکے اور بائرن میونخ کے درمیان پنجہ آزمائی ہوگی۔ اشٹٹ گارٹ اور مؤنشن گلاڈباخ کی ٹیمیں آپس میں کھیلیں گی جبکہ کولون اور برلن کے درمیان میچ ہوگا۔

بائرن میونخ کی ٹیم شالکے کو شکست دے کر پوائنٹس کے لحاظ سے اس کے برابر آ سکتی ہےتصویر: AP

ہفتے کے روز بائرن میونخ اور شالکے کے درمیان سنسی خیز مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ شالکے کی ٹیم بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل پر 58 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ بائرن میونخ کی ٹیم 56 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ گزشتہ ہفتے بائرن میونخ کی ٹیم اشٹٹ گارٹ کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہوگئی تھی۔ ہفتے کے روز شالکےکی ٹیم بائرن میونخ کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں اپنی برتری کو بڑھا سکتی ہے دوسری صورت میں بائرن میونخ پوائنٹس کے لحاظ سے اس کے برابر آجائے گی۔

بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل میں لیورکوزن کی ٹیم 53 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور ڈورٹمنڈ کی ٹیم 49 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

اتوار کے روز وولفس برگ کی ٹیم کا مقابلہ ہوفن ہائم سے ہوگا جبکہ ہیمبرگ کی ٹیم ہینوور 96 کا مقابلہ کرے گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر وولفس برگ کی ٹیم 9ویں جبکہ ہوفن ہائم کی پوزیشن گیارہویں ہے۔ ہینوور 17ویں جبکہ ہیمبرگ چھٹے نمبر پر ہے۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : کشور مصطفیٰ

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں