1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا کا بارہواں میچ ڈے مکمل

9 نومبر 2009

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کا بارہواں میچ ڈے مکمل ہو گیا ہے۔ اتوار کو اس میچ ڈے کے آخری روز تین میچ کھیلے گئے جبکہ مجموعی طور پر کھیلے گئے میچوں کی تعداد نو ہے۔

برلن اور کولون کے کھلاڑیوں کے درمیان بال کے حصول کے لئے جستجوتصویر: AP

اتوار کے مقابلوں میں سے پہلے ہینوور کا سامنا ہیمبرگ سے ہوا۔ آخری لمحات تک ہیمبرگ کو دو ایک سے برتری حاصل تھی، تاہم ہینوور نے پینلٹی کِک پر گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ دوسرے میچ میں کولون نے برلن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا جبکہ بریمن اور ڈورٹمنڈ کے درمیان آخری میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

ہیمبرگ کے کھلاڑی ایلیرو ایلیا گول اسکور کرنے کے بعد مداحوں کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیںتصویر: AP

بارہویں میچ ڈے کے پہلے روز جمعہ کو صرف ایک میچ کھیلا گیا، جس میں بائر نے آئنٹراخٹ کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔

میچ ڈے کے دوسرے روز ہفتہ کو پانچ میچ کھیلے گئے۔ بائرن میونخ اور شالکے کے درمیان کھیلا گیا پہلا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

میچ کے آغاز سے بائرن میونخ کے کھلاڑی حاوی رہے۔ تاہم شالکے کی جانب سے جواں سالہ یوئیل ماتیپ نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔

دوسرے میچ میں وولفس برگ نے ہوفن ہائیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ فرائبرگ نے بھی بوخم کو دو ایک سے شکست دی۔ مونشن گلاڈباخ اور شٹٹ گارٹ کے درمیان میچ ڈرا ہوا، دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر پائیں جبکہ دِن کے آخری میچ میں مائنز نے نیورن بیرگ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا۔

بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لیورکوزین چھبیس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، دوسرے نمبر پر بریمن ہے۔ تیسری پوزیشن ہیمبرگ کے پاس ہے۔ شالکے چوتھے اور وولفسبرگ پانچویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں