1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا کے 27ویں میچ ڈے کا سنسنی خیز آغاز

20 مارچ 2010

جرمن وفاقی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے ستائیسویں میچ ڈےکے پہلے دن جمعہ کو کھیلے گئے ایک میچ میں کولون اورمؤنشن گلاڈباخ کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

کولون اور میؤنشن گلاڈباخ کے میچ کا ایک منظرتصویر: AP

مقامی حریفوں کے مابین کھیلے گئےاس میچ کے 55 ویں منٹ میں مؤنشن گلاڈباخ کے کھلاڑی مارکوریوس نے گول کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی تاہم کھیل کے 79 ویں منٹ میں کولون کی طرف سے مانیش نے گول کر کے یہ سبقت ختم کردی۔

روایتی حریفوں کے مابین یہ میچ رائن اینرگی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جسے دیکھنے کے لئے کوئی پچاس ہزارتماشائی موجود تھے۔ کھیل کے دوران دونوں شہروں کے تماش بینوں کے مابین ممکنہ تصادم کےپیش نظر تمام میچ کے دوران سیکیورٹی کافی سخت رہی۔ تاہم اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس وقت بائرن میونخ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہےتصویر: AP

ستائیسویں میچ ڈے کے دوسرے دن یعنی ہفتے کو چھ میچ کھیلے جائیں گے۔ ان مقابلوں میں بوخم بمقابلہ بریمن کھیلے گا جبکہ شٹٹ گارٹ اپنے ہوم گراونڈ میں ہینوور کے مد مقابل ہوگا۔ دیگر میچوں میں فرائی بیرگ کی ٹیم مائنز کے خلاف مقابلہ آرا ہوگی اور فرینکفرٹ کا میچ میونخ سے ہوگا۔ ہفتے کے دن آخری میچ لیورکوزن اور ڈورٹمنڈ کے خلاف ہوگا۔

مسلسل تین میچ ہارنے والی برلن کی ٹیم اتوار کو وولفس برگ کے خلاف کھیلے گی۔ وولفس برگ مسلسل چار میچ جیت کراچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر بائرن میونخ کی ٹیم 56 پوائنٹس کےساتھ پہلے نمبرہے جبکہ 54 پوائنٹس کے ساتھ شالکے دوسرے اور 53 پوائنٹس کے ساتھ لیورکوزن تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ : عاطف بلوچ

ادارت : عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں