1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنگلور کے بعد احمد آباد میں دھماکے: انتیس ہلاک، سو زخمی

Geelani, Gowhar26 جولائی 2008

بھارت کی سلی کان ویلی بنگلور میں نو سلسلہ وار بم دھماکوں کے محض ایک روز بعد، ہفتہ کی شام ریاست گجرات میں سترہ دھماکے ہوئے، جن میں پولیس حکام کے مطابق کم از کم انتیس افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس اور بم سکواڑ کے اہلکار بنگلور میں ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں کے بعد جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئےتصویر: AP

حکام کے مطابق دھماکے سائکلوں میں نصب کئے گئے تھے اور یہ ستر منٹوں کے وقفے میں یکے بعد دیگرے زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے۔ احمد آباد کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان دھماکوں کے نتیجے میں عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تمام سترہ دھماکے بھارت کے معیاری وقت ساڑھے چھہ اور ساڑھے سات کے درمیان ہوئے۔ جن شہروں میں یہ دھماکے ہوئے ان میں باپو نگر، جواہر نگر، مانی نگر، ایسان پور اور ہکسر شامل ہیں۔

بھارت کے مرکزی وزیر برائے داخلی امور شیو راج پاٹل اخبار نمائندوں سے بات کرتے ہوئےتصویر: AP

بھارتی وزیر داخلہ شیو راج پاٹل نے احمد آباد دھماکوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ملوث افراد کو پکڑنے کے لئے ریاستی حکومت کی بھرپور مدد کرے گی۔

دھماکوں کے بعد پورے گجرات میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے دوسرے بڑے شہروں میں سیکورٹی اداروں کو چوکنا کردیا گیا ہے۔



ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں