1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹر روبل حسین زنا بالجبر کے الزام میں گرفتار

8 جنوری 2015

کرکٹر روبل حسین ایک اداکارہ کو ریپ کرنے کے الزام میں زیر حراست ہیں۔ حال ہی میں روبل حسین کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

Rubel Hossain DIBYANGSHU SARKAR/AFP/Getty Images
تصویر: Getty Images/Dibyangshu Sarkar

ڈھاکہ کی ایک عدالت نے انیس سالہ نازنین اختر ہیپی کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر فیصلہ دیتے ہوئے کرکٹر روبل حسین کی ضمانت مستر کر دی ہے۔ اداکارہ ہیپپی نے حسین پر زنا بالجبر اور شادی کے جھوٹے وعدے کا الزام عائد کیا تھا۔

عدالت کے اس فیصلے سے چوبیس سالہ کرکٹر کی اگلے ماہ ورلڈ کٹ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ یہ ورلڈ کپ اگلے ماہ سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع ہو رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے قومی سلیکٹرز نے بنگلہ دیش کی پندرہ رکنی قومی ٹیم میں فاسٹ بولر حسین کو شامل کیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈپٹی کمشنر پولیس کا اس بارے میں کہنا تھا: ’’عدالت کے مجسٹریٹ نے حسین کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ اگلی عدالتی پیشی تک کے لیے ان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔‘‘

اگلی پیشی کے لیے ہنوز کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ پولیس سے ہیپی کی درخواست پر تفتیش کا آغاز کیا تھا۔ عدالت کے حکم کے مطابق ہیپی کا میڈیکل ٹیسٹ اور ہیپی اور حسین کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔

بنگلہ دیش میں اس اسکینڈل کے حوالے سے خاصی دلچسپی پائی جا رہی ہے اور ذرائع ابلاغ میں اس واقعے کو خوب اچھالا جا رہا ہے۔

اداکارہ ہیپپی کا کہنا ہے کہ وہ کیس واپس لینے پر تیار ہو جائیں گی اگر حسین ان کے ساتھ شادی کرنے پر رضامند ہو جائیں۔

بنگلہ دیش کے قوانین کے مطابق شادی کا جھوٹا وعدہ کرنا قابل سزا جرم ہے۔

روبل حسین ہیپی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیپی ان کو بلیک میل کر رہی ہیں۔ بنگلہ دیشی فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ہیپی سے شادی نہیں کریں گے۔

اداکارہ ہیپی بنگلہ دیش میں ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ سن دو ہزار تیرہ میں ان کی پہلی فلم ’’کیچو آشا بھالوباسا‘‘ (کچھ آس کرتے ہیں، کچھ محبت) زبردست ہٹ ہوئی تھی۔

ہیپی کا کیس دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا اور حسین کا تعلق کسی بھی دوسرے جوڑے کی طرح تھا تاہم کچھ عرصے سے وہ ان سے شادی نہ کرنے کا بہانہ کرنے لگے تھے۔ وہ کہتی ہیں، ’’یہ دھوکا دینے کے مترادف ہے اور میں چاہتی ہوں کہ حسین کو اس کی سزا ملے۔‘‘

روبل حسین قومی ٹیم کے لیے بائیس ٹیسٹ میچ کھیل کر بتیس وکٹیں لے چکے ہیں۔ انہوں نے ترپن ایک روزہ میچوں میں انہتر وکٹیں لی ہیں جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔

shs/aa

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں