1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنگلہ دیش: سمندری طوفان سترنگ کی تباہ کاریاں، نو افراد ہلاک

25 اکتوبر 2022

سمندری طوفان سترنگ کے بنگلہ دیش کی ساحل سے ٹکرانے کے بعد دارالحکومت ڈھاکہ سمیت کئی شہر سیلاب کی زد میں آ گئے ہیں۔ اب تک کم از کم نو افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

Bangladesh Zyklon Sitrang Überschwemmung
تصویر: Mohibbullah Mohib

سترنگ منگل کے روز بنگلہ دیش کے ساحلوں سے ٹکرایا۔اس سمندری طوفان کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہو  گئے، درخت اکھڑ گئے اور بجلی، سڑک اور مواصلاتی رابطوں میں خلل پڑا۔

حکام نے بتایا کہ سمندری طوفان سترنگ کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے جنوبی بنگلہ دیش میں دس لاکھ سے زائد افراد کو اپنے مکانات چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر لوگوں کے انخلاء کی وجہ سے جانیں بچانے میں مدد ملی ہے تاہم ہلاکتوں اور نقصانات کا ٹھیک ٹھیک اندازہ مواصلاتی رابطے بحال ہو جانے کے بعد ہی ہو سکے گا۔

سترنگ طوفان خلیج بنگال سے 88 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ بنگلہ دیش میں داخل ہوا اور تقریباً تین میٹر تک بلند سمندری لہروں نے نشیبی ساحلی علاقوں کو ڈبو دیا۔

سن 2021 کی موسمیاتی آفتیں: نقصان میں 20 بلین ڈالر کا اضافہ

’موسمیاتی بحران مجھے اندر سے کھا رہا ہے‘

سمندری طوفان کی وجہ سے اس جنوب ایشیائی ملک کے بیشتر شہروں میں تیز بارش ہو رہی ہے۔ دارالحکومت ڈھاکہ اور کھلنا اور باری سال جیسے شہروں میں سیلاب آگیا ہے۔

تصویر: Mohibbullah Mohib

پڑوسی ملک بھارت بھی متاثر

میانمار کے تقریباً 33000 پناہ گزینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر ہی رہیں۔ ان پناہ گزینوں کو، خلیج بنگال میں ایک ایسے جزیرے پر رکھا گیا ہے جہاں اکثر سمندری طوفان آتے رہتے ہیں۔ حالانکہ حکام کے مطابق پناہ گزینوں میں سے کسی کی ہلاکت یامالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سترنگ کی وجہ سے پڑوسی ملک بھارت کی ریاست مغربی بنگال بھی متاثر ہوئی ہے۔ ریاست کے ہزاروں افراد کو 100 سے زائد امدادی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

جنوبی ایشیا میں حالیہ برسوں میں موسم کی شدت میں کافی اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کافی جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔

ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے بنگلہ دیش جیسے  زیادہ گھنی آبادی والے ملکوں کو مزید تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کلائمیٹ چینج، غریب ممالک کی عورتوں کو بہت کچھ سہنا پڑا ہے

خیال رہے کہ سن 2020 میں خلیج بنگال میں آنے والے 'سپر سائیکلون' امپھان کی وجہ سے بنگلہ دیش اور بھارت میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے اور لاکھوں دیگر متاثر ہوئے تھے۔

سمندری طوفانوں سے بچاؤ کے لیے جنگلات

02:50

This browser does not support the video element.

ج ا /ص ز (اے ایف پی، روئٹرز)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں