1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بن لادن کی ہلاکت نے پاکستانی داخلی سياست کو بدل ديا ہے

1 مئی 2012

خفيہ امريکی کارروائی کے دوران اسامہ بن لادن کی ہلاکت نے امريکہ پاکستان تعلقات کو اپنے سب سے بڑے بحران سے دو چار کر ديا تھا۔ اس کے اثرات نے پاکستانی داخلی سياست کو تبديل کر ديا ہے۔

تصویر: AP

پاکستان کے طاقتور فوجی خفيہ ادارے آئی۔ ايس۔ آئی کے مسلسل انکار کے باوجود دہشت گرد تنظيم القاعدہ کے سربراہ برسوں سے پاکستان ميں چھپے ہوئے تھے۔ يہ اُن پاکستانی سياستدانوں کے ليے بھی سبکی کا باعث تھا، جو امريکہ کو يہ يقين دلا رہے تھے کہ بن لادن کی پاکستانی سرزمين پر موجودگی خارج از امکان ہے۔ اسلام آباد کی سول حکومت کو اس ناگوار صورتحال کا سامنا تھا کہ خفيہ فوجی سروس کے کم از کم کچھ عناصر ايبٹ آباد ميں بن لادن کی موجودگی سے باخبر تھے۔

بے نظير بھٹو کے دور ميں وزير قانون کے عہدے پر فائز رہنے والے اقبال حيدر نے ڈوئچے ويلے سے کہا کہ اس ميں کوئی شبہ نہيں ہوسکتا کہ پاکستان کے اعلٰی سياسی طبقے کے کچھ افراد انتہا پسندوں کے حامی ہيں۔ اس طبقے کی سرپرستی کے بغير اسامہ بن لادن کا پاکستان ميں زندہ رہنا ممکن نہيں تھا۔

ورلڈ ٹريڈ سينٹر پر دہشت گردانہ حملےتصویر: AP

يہ بات پاکستان کے ليے توہين کا باعث بنی کہ واشنگٹن نے نہ تو صدر زرداری اور نہ ہی فوج کو ايبٹ آباد کے خفيہ حملے کی پيشگی اطلاع دی۔ خفيہ امريکی دستے کی پاکستان کی فضائی حدود ميں دراندازی کا سراغ لگانے ميں ناکامی پر پہلی بار پاکستانی فوج کی اس ساکھ کو شديد نقصان پہنچا کہ وہ ملک کا واحد با صلاحيت ادارہ ہے۔ ايبٹ آباد کی کارروائی کے بعد پاکستانی صدر کی طرف سے فوجی بغاوت کے خطرے کے خلاف مبينہ طور پر امريکہ سے مدد کی درخواست نے پاکستان کو ايک بے سہارا ملک کے طور پر پيش کيا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہر سياسيات اويس توحيد کا کہنا ہے کہ بن لادن کی ہلاکت اور امريکہ پاکستان تعلقات کے شديد بحران نے پاکستان کی داخلی سياست کو بدل کر رکھ ديا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بن لادن کے پاکستان ميں سراغ ملنے سے واشنگٹن کو اسلام آباد پر دباؤ ڈالنے کا موقع ملا ہے۔ پاکستانی حکومت کو انتہاپسندوں کے بارے ميں اپنی پاليسی پر پہلی بار داخلی تنقيد کا بھی سامنا ہے۔ حيدر جيسے سياستدانوں کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں کو اعلٰی ترين حلقوں کی حمايت حاصل ہے۔

پاکستانی قومی اسمبلی ميں بحثتصویر: AP

پاکستان اور امريکہ کا ايک دوسرے پر انحصار ہے: پاکستان کو امريکی مالی اور فوجی امداد کی ضرورت ہے اور امريکہ کو افغانستان سے منظم انداز ميں نکلنے کے ليے پاکستان کی اعانت درکار ہے۔

دو ہفتے قبل پاکستان کی قومی اسمبلی نے امريکہ سے تعلقات پر بحث کی، جو اس سے پہلے فوج کا معاملہ سمجھے جاتے تھے۔ اسمبلی کے اراکين کا اس ميدان ميں قدم رکھنا يہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان ميں بن لادن کی ہلاکت کے بعد سے بہت کچھ تبديل ہو گيا ہے۔

G.Lucas/H.Spross/sas/i

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں