1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بوئنگ 737 میکس ایٹ: کیا يہ نيا طيارہ محفوظ ہے؟

11 مارچ 2019

مسافر بردار طیاروں کے کريش ہونے کے واقعات میں کافی زیادہ کمی رونما ہو چکی ہے۔ نئے طیاروں کو خاص طور پر محفوظ خیال کیا جاتا ہے۔ طیارہ ساز کمپنیاں ہوائی جہازوں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے ليے تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Großbritannien Boeing 737 MAX in Farnborough
تصویر: picture alliance/ZUMA Press/L. Faerberg

اتوار دس مارچ کو ایتھوپین ہوائی کمپنی  کا جو ہوائی جہاز تباہی سے دوچار ہوا، وہ بوئنگ 737 میکس 8 طرز کا مسافر بردار طیارہ تھا۔ گزشتہ برس اکتوبر میں انڈونیشی ہوائی کمپنی لائن ایئر کا تباہ ہونے والا ہوائی جہاز ملکی دارالحکومت جکارتہ سے پرواز کے تھوڑی ہی دیر بعد تباہ ہو گیا تھا۔ یہ بھی بوئنگ 737 میکس ایٹ ماڈل کا طیارہ تھا۔ اس ہوائی جہاز پر 189 افراد سوار تھے جب کہ افریقی ملک ایتھوپیا کے تباہ ہونے والے طیارے پر 159 مسافر سوار تھے۔

ان دونوں حادثوں کے بعد بوئنگ 737 میکس ایٹ کے ماڈل کے حوالے سے تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے۔ اس نئے طیارے کو امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے صرف دو برس قبل ہی متعارف کرایا تھا۔ میکس ایٹ کو بوئنگ کمپنی کا ایک انتہائی کامیاب طیارہ خیال کیا جاتا ہے۔ یہ دو انجنوں والا ہوائی جہاز ہے۔ اس طیارے کو میکس سیریز کا سب سے پائیدار طیارہ قرار دیا گیا تھا۔ اس میں 138 سے لے کر 204 مسافر سوار ہو سکتے ہیں اور یہ درمیانی مسافت کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا تھا۔

لائن ایئر کا تباہ ہونے والا طیارہ بوئنگ سیون تھری سیون میکس تھاتصویر: picture-alliance/dpa/Z.Kaixin

اب تک بوئنگ کمپنی میکس ایٹ قسم کے ساڑھے تین سو ہوائی جہاز فروخت کر چکی ہے۔ اس کی سب سے پہلی فراہمی ملائیشین ہوائی کمپنی کو سن 2017 میں کی گئی تھی۔ ایتھوپین ایئر لائن کا میکس ایٹ طیارہ پرواز کے چھ منٹ بعد ادیس آبابا سے پچاس کلومیٹر کی مسافت پر گر کر تباہ ہو گیا۔ پرواز کے فوری بعد پائلٹ نے کنٹرول روم کو مطلع کیا تھا کہ اُسے طیارے کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ واپس آنا چاہتا ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ طیارہ لوٹنے سے قبل ہی اس ميں آگ لگ چکی تھی۔

لائن ایئر کا بوئنگ 737 میکس ایٹ پرواز کے بارہ منٹ بعد بحیرہ جاوا میں گر گیا تھا۔ اس طیارے کی تباہی سے قبل پائلٹ نے واپس لوٹنے کے لیے کنٹرول روم کو بتایا تھا۔ اس اطلاع کے دو ہی منٹ بعد ہوائی جہاز سمندر میں گر گیا۔

بوئنگ سیون تھری سیون میکس کو ایک انتہائی محفوظ طیارہ خیال کیا جاتا ہےتصویر: picture-alliance/dpa/EPA/Boeing/Ho

ان حادثات کے بعد بوئنگ کمپنی نے میکس ایٹ قسم کے طیاروں کی آزمائشی پروازوں کا سلسلہ روک دیا ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی کے مطابق طیارے کے انجن میں پیدا ہونے والی ممکنہ خرابی کو بظاہر رفع کر دیا گیا ہے۔ لائن ایئر کی پرواز کی تباہی کے سلسلے میں جاری تفتیش میں بوئنگ کمپنی کی ٹیم شامل ہے۔ ادھر امریکا میں کم از کم دو ہوائی کمپنی کے پائلٹوں نے میکس ایٹ طیارے کے انجن میں پائی جانے والی خرابی پر احتجاج کیا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں