1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بِل گیٹس کا دورہ پاکستان، پولیو کا خاتمہ چند برس میں ممکن

17 فروری 2022

مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور انسانی بھلائی کے کاموں کے حوالے سے معروف بل گیٹس نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ بل گیٹس نے امید ظاہر کی ہے کہ دنیا سے پولیو کا خاتمہ چند برس میں ہی ممکن ہو جائے گا۔

UN-Klimakonferenz COP26 in Glasgow | Bill Gates, Microsoft-Gründungsmitglied
تصویر: Jeff J Mitchell/dpa/picture alliance

خیال رہے کہ پاکستان دنیا کے ان دو آخری ممالک میں سے ایک ہے، جہاں پولیو وائرس ابھی تک موجود ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے دنیا سے پولیو وائرس کے خاتمے کے امکانات کے بارے میں کہا، ''ہم ابھی تک کامیاب تو نہیں ہوئے لیکن یقینی طور پر ہم آج جس سطح پر ہیں، وہاں تک ہم پہلے کبھی نہیں پہنچے۔‘‘

بِل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پولیو کے عالمی سطح پر خاتمے کی مہم کا حصہ ہے۔

پاکستان اور اس کا ہمسایہ ملک افغانستان دنیا بھر میں ایسے دو ممالک باقی بچے ہیں، جہاں پولیو کا وائرس ابھی تک موجود ہے۔

پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے صحت فیصل سلطان کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، ''میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں 2022ء میں کیے گئے اقدامات سے ممکنہ طور پر پولیو کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گی۔‘‘

پاکستان دنیا کے ان دو آخری ممالک میں سے ایک ہے، جہاں پولیو وائرس ابھی تک موجود ہے۔تصویر: Metin Aktas/AA/picture alliance

ان کا مزید کہنا تھا، ''افغانستان کے حوالے سے ایک سوالیہ نشان ہے کیونکہ وہاں زیادہ پیچیدہ صورتحال ہے۔‘‘ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2018ء میں ویکسینیشن کی شرح میں کمی آنے کے بعد اب وہاں دوبارہ اس میں بہتری آ رہی ہے مگر اسے مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے صحت فیصل سلطان کے مطابق پاکستان طالبان انتظامیہ کے ساتھ صحت کے حوالے سے بھی رابطہ کاری کر رہا ہے، ''ہماری بات چیت جاری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پولیو کے خاتمے کی مہم میں ربط لایا جائے، کیونکہ ہمارے دونوں ملک آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور ان میں بہت گہرے رابطے ہیں۔‘‘

پاکستان کی ایک باہمت خاتون پولیو ورکر

03:01

This browser does not support the video element.

گیٹس فاؤنڈیشن کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک برس سے بھی زائد عرصے سے کوئی بھی بچہ پولیو کے سبب معذور نہیں ہوا، تاہم گزشتہ برس دسمبر میں صوبہ خیبر پختونخوا سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو کا وائرس پایا گیا تھا۔ افغانستان میں البتہ 2021ء کے دوران پولیو سے متاثرہ چار کیسز رپورٹ کیے گئے تھے۔

ا ب ا / ا ا(روئٹرز، اے پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں