1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار

عنبرین فاطمہ/ نیوز ایجنسیاں
12 جنوری 2018

جرمن حکام نے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک گروہ کے آٹھ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں جرمن فوج کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

Bildergalerie German Words in English | Angst
تصویر: Colourbox/Phovoir

جرمن پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث گروہ کے ارکان میں اس 47 سالہ خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر اپنے ہی بیٹے کو نہ صرف جنسی تشدد کا نشانہ بناتی رہی تھی بلکہ اپنے نو سالہ بیٹے کی پیسوں کے عوض تجارت  بھی کرتی رہی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے پارٹنر کو گزشتہ برس ستمبرمیں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ واقعہ جرمن ریاست باڈن ورٹمبرگ میں پیش آیا تھا۔

جاری کی گئی مزید تفصیلات کے مطابق بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے چھ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں ایک جرمن فوجی اہلکار سمیت ایک جرمن ،ایک سوئس اور ایک ہسپانوی شہری شامل ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے تمام افراد سے تفتیش جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کیس کے حوالے سے مزید تفصیلات بھی جلد سامنے آئیں گی۔

’جسٹس فار زینب‘

بچوں کے فحش جنسی مواد والی ویب سائٹ کا پتہ کیسے چلایا گیا؟

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں