پاکستانی مصنفہ فینانہ فرنام نے ایک دلچسپ اور انتہائی اہم پروجیکٹ پر کام شروع کیا ہے۔ وہ بچوں کے لیے اردو میں کہانیوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ویڈیوز کی شکل دے رہی ہیں۔ فرنام کہتی ہیں کہ بچوں کی عمر کے لحاظ سے شاید ہی کوئی معیاری مواد آن لائن دستیاب ہے۔