1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بکنی باٹمز کی بجائے جانگیے، ناروے کی کھلاڑیوں پر جرمانہ

21 جولائی 2021

ناروے کی خواتین کی بیچ ہینڈ بال ٹیم کو بلغاریہ میں منعقدہ یوروپیئن چیمپیئن شپ کے ایک میچ میں بکنی باٹمز کے بجائے شارٹس یا جانگیے پہننے پر پندرہ سو یورو جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

2018 Beach Handball WM 2018 | Nationalmannschaft Norwegen, Frauen
تصویر: Maxim Tumanov/dpa/picture alliance

یوروپی ہینڈبال فیڈریشن کے مطابق اس کی نظم و ضبط کی کمیٹی 'نامناسب لباس‘ کے تناظر میں تادیبی کارروائی کے اس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے۔  ناروے کی ٹیم کو کانسی کے تمغے کے لیے اسپین کے مدمقابل میچ میں یہ جرمانہ عائد کیا گیا۔  یہ خواتین کھلاڑی بکنی کے ساتھ کا نہایت چھوٹا سترپوش استعمال کرنے کی بجائے جانگیے استعمال کرنا چاہتی تھیں۔

’خواتین چست لباس نہ پہنیں‘: متنازعہ بینرز ہٹائے جائیں، عدالتی حکم

’مسلم خواتین کو ’برقینی‘ پہننے کی اجازت ہونا چاہیے‘

فیڈریشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جرمانہ بیچ ہینڈبال کھیل کے کھلاڑیوں کے یونیفارم سے جڑے ضوابط کے تحت کیا گیا ہے۔ ناروے کی فیڈریشن نے تاہم فی کھلاڑی ڈیڑھ سو یورو جرمانے پر تنقید کی ہے، جب کہ ناروے کہ وزیر کھیل عابد راجہ نے اسے 'مکمل فضول‘ قرار دیتے ہوئے رویے میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ناورے کی ہینڈبال فیڈریشن نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ ان خواتین کی طرف سے جرات کا مظاہرہ کرنے اور بس بہت ہو گیا کے واضح اشارے کو فخر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ''ہم  اور ناروے کی ہینڈبال فیڈریشن آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ کی مدد کرتے ہیں۔ ہم مل کر یونیفارم سے متعلق ضوابط کو تبدیل کرنے آپ کی مدد کریں گے، تاکہ کھلاڑی اس لباس میں کھیلیں جس میں وہ اچھا محسوس کرتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ بیچ ہینڈبال کھیل کے ضوابط کے مطابق خواتین کھلاڑیوں کو ٹاپ اور بکنی باٹمز پہننا ہوتا  ہے، جب کہ مردوں کے لیے شرٹ کے ساتھ جانگیے کی شرط ہے۔

ع ت، ع ب (روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں