1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت:سات منزلہ عمارت منہدم،45 افراد ہلاک

5 اپریل 2013

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک کثیر المنزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔۔پولیس حکام کے مطابق سات منزلہ عمارت کے ملبے سے 40 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

تصویر: picture alliance/landov

پولیس انسپکٹر ڈگمبر جنگال کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تیرہ بچے اور تیرہ عورتیں شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 59 افراد کو مقامی ہسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ جنگال کے مطابق متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ملبے کی جگہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے اور تقریباﹰ ایک سو ریسکیو ورکرز اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ جمعہ کی صبح کو پانچ بچوں کو زندہ نکال لیا گیا۔

منہدم عمارت کی جگہ پر ریسکیو کا کام جاری ہےتصویر: Reuters

حکام کے مطابق یہ سات منزلہ عمارت چھ ہفتوں میں کسی بھی قانونی تقاضے کو پورا کیے بغیر کھڑی کی گئی تھی۔ اس کی چار منزلیں زیر استعمال تھیں۔ تین دیگر منزلوں پر تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا تھا جبکہ آٹھویں منزل بنانے کے لیے کام جاری تھا۔

پولیس نے عمارت کے معمار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم وہ فرار ہو گیا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی کے نواحی علاقے میں 250سے زائد غیر قانونی عمارتیں قائم ہیں لیکن میونسپل حکام ان کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

بھارت میں ناقص تعمیراتی سامان اور طریقہ کار کی وجہ سے عمارتیں گرنے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ نومبر 2010 میں نئی دہلی میں ایک عمارت گرنے سے 60 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

zh/ng(dpa)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں