ستّر کے عشرے کی معروف بالی وُڈ اداکارہ زینت امان نے پولیس کو ایک رپورٹ درج کرائی ہے۔ اس رپورٹ میں ممبئی شہر کی ایک کاروباری شخصیت پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، دھمکی دینے اور پیچھا کر نے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اشتہار
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شکایت بھارت قانون کی دفعات 104 ڈی اور 509 کے تحت درج کی گئی ہے، جن کے مطابق کسی خاتون کی عزت و وقار کو مجروح کرنا ایک قابل سزا جرم ہے۔ پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے اس رپورٹ سے متعلق اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا، ’’معروف اداکارہ زینت امان نے ایک کاروباری شخصیت کے خلاف ہراساں کرنے، تعاقب کرنے اور دھمکی دینے کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے تاہم مذکورہ شخص فرار ہے۔‘‘
پولیس کے مطابق یہ شکایت پیر کے روز امر کھنہ نامی ایک شخص کے خلاف جوہو تھانے میں درج کرائی گئی اور زینت امان اور امر کھنہ ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے۔ جنوبی ممبئی میں جوہو ایک ایسا علاقہ ہے، جہاں زیادہ تر بھارتی فلمی دنیا سے منسلک یا پھر بہت امیر طبقے کے لوگ رہتے ہیں۔
کروڑ پتی بھارتی اداکاروں کی پہلی کمائی کیا تھی؟
امیتابھ بچن اور سلمان خان سمیت بالی ووڈ کے بہت سے روشن ستارے آج کروڑوں روپے کے مالک ہیں۔ لیکن ان کے چاہنے والوں کے لیے یہ جاننا بہت دلچسپ ہو گا کہ ان معروف فنکاروں کی پہلی کمائی کیا تھی؟
تصویر: Getty Images/A. Rentz
امیتابھ بچن
بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن فلموں میں آنے سے قبل ایک شپنگ کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔ اُن کو پہلی ملنے والی تنخواہ پانچ سو روپے تھی۔
تصویر: J. Tallis/AFP/Getty Images
سلمان خان
’دبنگ فیم‘ سلمان خان نے اپنا کیریئر اسٹیج ڈانس پرفارمر کے طور پر شروع کیا تھا۔ سلمان کو ایک ڈانس شو کے پچھتر روپے ملا کرتے تھے۔
تصویر: Getty Images/AFP
عرفان خان
معروف کیریکٹر ایکٹر عرفان خان اداکاری میں آنے سے قبل ٹیوشن پڑھایا کرتے تھے جس کے انہیں پچیس روپے ملے تھے۔
تصویر: STRDEL/AFP/Getty Images
کلکی کوچلن
کلکی اداکاری سے پہلے انگلینڈ کے ایک کیفے میں ویٹرس کا کام کرتی تھیں۔ اُن کی پہلی آمدنی چالیس پونڈ تھی۔
تصویر: Getty Images/AFP/S. Hussain
دھر میندر
شہرہ آفاق بولی ووڈ ہیرو دھرمیندر کو اُن کی پہلی فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ کے لیے کام کرناے کا معاوضہ اکیاون روپے ادا کیا گیا تھا۔
تصویر: AP
رندیپ ہڈا
بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر رندیپ ہڈا آسٹریلیا میں ایک ریستوران میں بطور ویٹر کام کرتے تھے۔ اس کام کے لیے انہیں فی گھنٹہ آٹھ آسٹریلین ڈالر اجرت ملی تھی۔
تصویر: Getty Images/AFP
شاہ رخ خان
شاہ رخ خان آج بھارتی فلم انڈسٹری کے چوٹی کے ہیرو شمار ہوتے ہیں لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے قبل خان نے کیا کیا پاپڑ بیلے۔ شاہ رخ خان ٹرینوں میں ریزرو نشتیں کسی مسافر کے ہاتھ بیچ دیتے تھے اور اس طرح کچھ پیسے بنا لیا کرتے تھے۔
تصویر: picture-alliance/Dinodia Photo Library
سونم کپور
قابل اور حسین اداکارہ اور معروف بھارتی اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور نے اپنی عملی زندگی کا آغاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کیا تھا اور انہیں ماہانہ تین ہزار روپے تنخواہ ملتی تھی۔
تصویر: Getty Images/AFP/L. Venance
رتک روشن
رتک روشن نے چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے سو روپے معاوضے کے بدلے کام کا آغاز کیا تھا۔
تصویر: Imago/Zuma Press
عامر خان
عامر خان نے فلموں میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کا آغاز کیا اور انہیں جو پہلی تنخواہ ملی وہ ایک ہزار روپے تھی۔
تصویر: 2008 Aamir Khan Productions
نصیرالدین شاہ
نصیرالدین شاہ بھارتی آرٹ فلموں کے ایک مایہ ناز اداکار ہیں۔ سوشل موضوعات پر اُن کی بیشتر فلمیں بار بار دیکھنے کے قابل ہیں۔ یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ شاہ پہلی بار ایک فلم میں چتا کو آگ لگائے جانے کے ایک سین میں ارد گرد کھڑے تماشائیوں میں شامل تھے اور اس کام کے لیے انہیں ساڑھے سات روپے ملے تھے۔
تصویر: AP
عمران ہاشمی
رومانوی فلموں کے ہیرو عمران ہاشمی کو ایک مچھر مار دوا کے ٹی وی اشتہار میں کام کرنے کے عوض 2500 انڈین روپے بطور معاوضہ دیے گئے تھے۔
تصویر: Getty Images/A. Rentz
12 تصاویر1 | 12
اداکارہ زینت امان نے اپنی شکایت میں تسلیم کیا ہے کہ وہ امر کھنہ کو پہلے سے جانتی تھیں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ان کے روابط تھے تاہم بعض ذاتی وجوہات کے سبب کافی پہلے ہی انہوں نے امر کھنہ سے تمام روابط منقطع کر لیے تھے، جس کے باوجود وہ انہیں پریشان کرنے کی کوششیں کرتے رہے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے کافی پہلے سے واقف تھے لیکن بعض مسائل پر اختلافات کے سبب زینت امان نے امر کھنہ سے رابطہ پوری طرح منقطع کر لیا تھا اور بات چیت بھی بند کر دی گئی تھی۔ لیکن بظاہر امر کھنہ اس کے باوجود زینت امان کو فون کر کے پریشان کیا کرتے تھے، اسی لیے مجبور ہوکر انہوں نے کھنہ کے خلاف اب شکایت درج کرائی ہے۔ اداکارہ زینت امان نے اپنی شکایت میں کہا ہے، ’’امر کھنہ نے نہ صرف ان کے ساتھ بدتمیزی کہ بلکہ گزشتہ کئی مہینوں سے چھیڑ چھاڑ اور دست درازی بھی کرتے رہے اور جب پانی سر کے اوپر تک آنے لگا تو مجبوراﹰ انہیں پولیس کو شکایت درج کرانا پڑی۔‘‘
زینت امان کافی عرصے سے پہلے کی طرح فلمی دنیا میں سرگرم نہیں ہیں اور بہت ہی کم سرخیوں میں رہتی ہیں تاہم حال ہی میں ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب ’ایچ ٹی سٹائل ایوارڈز‘ میں وہ موجود تھیں۔ اس سے قبل وہ کرن جوہر کے معروف ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ میں اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔ چند برس قبل اس طرح کی اطلاعات بھی تھیں کہ وہ دوبارہ فلموں میں باقاعدہ اداکاری شروع کریں گی۔ انہوں نے اداکار مظہر خان سے شادی کی تھی، جن کا طویل علالت کے بعد انیس سو اٹھانوے میں انتقال ہوگیا تھا۔
ستّر اور اسّی کی دہائیوں میں زینت امان نے فلموں میں اپنے فن کے جو جوہر دکھائے، اس کے سبھی قائل ہیں اور وہ اپنے زمانے کی ہر دلعزیز اداکارہ تھیں۔ انہوں نے ایک ایسے دور میں بالی وُڈ میں نئے اور انوکھے فیشن کو رجحان دیا تھا، جب اس کی کوئی اہمیت نہیں تھی اور جو ان کی اپنی شخصیت سے ہی منسوب تھا۔ بعد میں دوسری اداکاراؤں نے بھی یہ رجحانات اپنا لیے تھے۔
ایسے ’فحش اسٹارز‘ جو فلمی ستارے بن گئے
سنی لیون پہلی بھارتی اداکارہ ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پورن انڈسٹری سے کیا لیکن ہالی وڈ میں ایسے کئی نام ہیں۔ ایک نظر آٹھ ایسے فنکاروں پر ڈالتے ہیں، جو ’سوفٹ کور پورن ‘ کے فحش اسٹارز سے فلم اسٹار بنے۔
تصویر: UNI
جیکی چین
اپنی ایکشن فلموں اور بچوں کی طرح معصوم مسکراہٹ کے لیے دنیا بھر میں مشہور جیکی چین نے 70 کی دہائی میں ایک نیم فحش مزاحیہ فلم ’آل ان دی فیملی‘ میں کام کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ ان کی واحد فلم ہے، جس میں کوئی ایکشن سین نہیں۔ جیکی چین نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہیں یہ فلم کرنے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔
تصویر: Getty Images/G. Cattermole
کیمرون ڈياز
کیمرون ڈياز امریکی ٹی وی سیریز اور فلموں دونوں میں ہی کامیاب رہیں۔ ڈياز نے اپنے کیریئر کا آغاز ’سوفٹ کور پورن‘ فلموں سے کیا۔ تاہم انہیں بالی وڈ میں فلمیں ملنے کے پیچھے ان کے ماضی کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ہالی وڈ میں ہٹ ہونے کے بعد ان کے فحش فلموں میں کام کرنے کی بات سامنے آئی۔ انہیں 1994ء کی فلم ’ماسک‘ اور 2000ء کی ’چارلیز اینجلس‘ میں کردار ادا کرنے پر سراہا جاتا ہے۔
تصویر: Theo Wargo/NBC/Getty Images
سلویسٹر اسٹالون
آج بھی سلویسٹر اسٹالون کو ’روکی‘ اور ’ریمبو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہالی وڈ میں قدم رکھنے سے پہلے 70 کی دہائی میں انہوں نے کچھ نیم فحش فلموں میں کام کیا۔ پہلی بار انہیں Party at Kitty and Stud's نام کی ’سوفٹ کور پورن‘ میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم کے لیے انہیں صرف 200 امریکی ڈالر کا معاوضہ ملا تھا۔
تصویر: picture-alliance/dpa
پامیلا اینڈرسن
پامیلا اینڈرسن کو کون نہیں جانتا۔ پامیلا اینڈرسن ٹی وی سیریل ’بے واچ‘ سے دنیا بھر میں مشہور ہوئیں۔ 1989ء میں وہ پہلی بار پلے بوائے میگزین کے کور پر نظر آئیں۔ اس کے بعد سے انہیں مسلسل اڈلٹ میگزینز کے لیے ماڈلنگ کرتے دیکھا گیا۔ 2010 میں وہ بگ باس میں بھی جلوہ افروز ہوئیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa
آرنلڈ شیوارزنیگر
جی ہاں! کیلی فورنیا کے سابق گورنر اور ’ٹرمنیٹر‘ سے مشہور ہونے والے اس اداکار کا بھی ایک زمانے میں اڈلٹ انڈسٹری سے ناطہ رہا۔ شیوارزنیگر نے فلموں میں نہیں بلکہ ایک جنسی میگزین کے لیے کئی بار فوٹو سیشن کرائے۔ بعدازاں میں وہ نہ صرف امریکا کی فلموں میں کامیاب رہے، بلکہ سیاست میں بھی۔ سن 2003ء سے 2011 ء تک وہ کیلی فورنیا کے گورنر رہے۔
تصویر: picture-alliance/KPA
میٹ لی بلانک
امریکا کا کوئی بھی ٹی وی پروگرام شاید ہی اتنا مقبول نہیں رہا جتنا 90 کی دہائی کا ’فرینڈز‘۔ اس میں جوئی کا کردار ادا کرنے والے میٹ لی بلانک نے ماضی میں ’دی ریڈ شو سیریز‘ نام کی نیم فحش سیریز میں بھی کام کیا تھا۔
تصویر: Getty Images/M. Thompson
مارلن منرو
جس زمانے میں مارلن منرو لوگوں کے دلوں پر چھا رہی تھیں، اس زمانے میں پورن انڈسٹری کو امریکا میں کوئی اتنی مقبولیت حاصل نہ تھی جتنا کہ آج کل کے دور میں ہے۔ 1949ء میں انہوں نے ایک کیلنڈر کے شوٹ کے لیے نیم عریاں تصاویر كھچوائی تھیں، جس کے لیے انہیں کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
تصویر: picture alliance/Heritage Images
’سونے کی بے بی ڈول‘
كرنجيت کور ووہرا بالمعروف سنی لیون نے سن 2012 میں پوجا بھٹ کی فلم جسم -2 کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا۔ کینیڈا کی سنی نے بالی وُڈ آنے سے پہلے امریکا میں تقریباﹰ ایک دہائی تک اڈلٹ یا بالغوں کے لیے مخصوص فلموں میں کام کیا۔ اب وہ فحش فلموں سے تو دور ہو چکی ہیں لیکن بالی وڈ میں انہوں نے اپنی جگہ بنا لی ہے۔
تصویر: AP
8 تصاویر1 | 8
زینت امان انیس سو ستر کے عشرے میں بہت مقبول اداکارہ رہی ہیں، جنہوں نے ’قربانی‘، ’ہرے رام ہرے کرشنا‘، ’یادوں کی برات‘، ’ستّیم شیوم سندرم‘، ’ہیرا پنّا‘، ’ڈان‘، ’انصاف کا ترازو‘، ’لاوارث‘ اور ایسی کئی دیگر سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
فلموں میں اداکاری سے پہلے زینت امان نے ’مس انڈیا‘ کے مقابلہ حسن میں بھی حصہ لیا تھا، جس میں وہ دوسرے نمبر پر آئی تھیں۔ اس کے باوجود انہوں نے ہار نہیں مانی تھی اور کچھ عرصے بعد انہوں نے ایک دوسرے مقابلہ حسن ’مس ایشیا پیسیفک‘ میں بھی حصہ لیا تھا اور تاج پہن کر بھارت لوٹی تھیں۔ اسی جیت کے بعد ہی ان کا فلمی کیریئر شروع ہوا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے اپنے عروج تک پہنچ گیا تھا۔
ملائیشیا میں بالی وڈ کے ستاروں کی تقریب
اس مرتبہ ’انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی‘ کے ایوارڈز کی سالانہ تقریب کا اہتمام ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کیا گیا، جہاں اتوار کی رات بالی وڈ کے ستاروں نے اپنی پرفارمنس اور اداؤں سے مداحوں کے دل جیت لیے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/J. Paul
ہرتیک روشن کی پرفارمنس
کوالالمپور کے پُترا اِنڈور اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی اس تقریب میں بالی ووڈ فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے معروف و مقبول اداکاروں اور اداکاراؤں نے رقص بھی کیا اور اپنی دلکش گفتگو اور مزاح سے محفل کو کشت زعفران بھی بناتے رہے۔ اس تصویر میں معروف اداکار ہرتیک روشن اسٹیج پر جلوہ افروز ہیں۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Rasfan
مزاح بھی اور رقص بھی
چمکتی دمکتی روشنیوں اور قمقموں سے فضا منور رہی اور چار ہزار کے قریب تماشائی اس ماحول سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔ اس تقریب کی میزبانی کے فرائض رنبیر کپور اور ارجن کپور نے انجام دیے، جن کے عمدہ مکالموں اور مزاح کی بدولت اس تقریب میں چار چاند لگ گئے۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Vatsyayana
بپاشا باسو کی شرکت
اس تقریب میں بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے بے باک کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ بپاشا باسو نے بھی شرکت کی۔ ایک ایونٹ کے دوران وہ صحافیوں سے گفتگو میں مصروف ہیں۔
تصویر: picture alliance/AP Images/J. Paul
بہترین اداکار، شاہد کپور
’انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی‘ کے ایوارڈز کی سالانہ تقریب میں بہترین اداکار کے طور پر شاہد کپور کو چنا گیا، جنہوں نے فلم ’حیدر‘ میں اپنے کیریئر کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
تصویر: STRDEL/AFP/Getty Images
کنگنا راناوت کا اعزاز
بہترین اداکارہ کا انعام کنگنا راناوت کو ملا، جو فلم ’کوئین‘ میں کسی حقیقی ملکہ سے کم نظر نہیں آتیں۔
تصویر: AP
ستارے دیکھنے کو بے قرار
اس تقریب انعامات میں انوشکا شرما، ہرتیک روشن، شاہد کپور، سوناکشی سنہا، ٹائیگر شروف اور کئی دیگر مایہ ناز اداکار بھی موجود تھے۔ انوشکا شرما، پرینکا چوپڑا اور فرحان خان تقریب میں شرکت کے لیے ہال میں جا رہے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/J. Paul
سوناکشی سنہا سیاہ لباس میں
سولہویں آئفا ایوارڈز کی تقریب میں شریک بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا۔ معروف اداکاری شتروگن سنہا کی بیٹی سوناکشی نے بھارتی فلم انڈسٹری میں نیا رنگ بھرا ہے۔ وہ بھی اس ملائیشیا میں منعقدہ اس تقریب میں شریک ہوئیں۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/J. Paul
انیل کپور کی آمد
انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی‘ کے آئفا ایوارڈ کو بالی وڈ کے ’آسکر ایوارڈز‘ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی تشہیر اور مقبولیت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے یہ تقریب انعامات ہر سال مختلف ممالک میں منعقد کی جاتی ہے۔ اس مرتبہ ملائشییا میں اس تقریب کی تشہیر کے لیے انیل کپور بھی وہاں موجود تھے۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo/J. Paul
پرینیکا چوپڑا کا انداز
جس طرح بھارتی فلمیں بنائی جا رہی ہیں، ان میں گلیمر، بہترین میوزک اور عمدہ رقص دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ ان فلموں میں اب یورپی ملکوں کے علاوہ چین اور جاپان جیسے ممالک کے عوام بھی انتہائی زیادہ دلچپسی لینے لگے ہیں۔ گزشتہ برس یہ تقریب امریکا میں منعقد کی گئی تھی۔
تصویر: Getty Images/AFP/J. Samad
میزبانوں کا آئٹم
اتوار کی رات بہترین فلم کا ایوارڈ وکاس بھل کی فلم ’کوئین‘ کو دیا گیا جبکہ فلم ’پی کے‘ پر بہترین ہدایتکار کا انعام راجکمار ہیرانی کے حصے میں آیا۔ اس رنگا رنگ تقریب کو دیکھنے کے لیے ہال میں موجود شرکاء نے مختلف پرفارمرز کو دل کھول کر داد بھی دی۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Vatsyayana
ہریتک روش کا نیا انداز
بھارتی فلمی ستاروں کی ایک بڑی تعداد ہر سال اس تقریب انعامات میں شریک ہوتی ہے۔ یہ تقریب بھارت کا سب سے بڑا میڈیا ایونٹ ہے، جسے دنیا بھر میں آٹھ سو ملین افراد دیکھتے ہیں۔ ہر سال اس تقریب میں شاندار ڈانس پرفارمنسز بھی دی جاتی ہیں۔