1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی ارب پتی کا تعلیم کے لئے فلاحی منصوبہ

2 دسمبر 2010

بھارتی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی Wipro Ltd کے چئیرمین عظیم پریم جی بھارت کے دیہی علاقوں میں پرائمری تعلیم کی بہتری کے لئے دو ارب ڈالرز مختص کر رہے ہیں۔

تصویر: AP

عظیم پریم جی فاونڈیشن سے تعلق رکھنے والی خاتون رادھا کرشنن نے اس منصوبے کی جو تفصیلات بیان کی ہیں اس کے مطابق اس رقم کا کچھ حصہ گذشتہ ایک دہائی سے کمپنی کی جانب سے تعلیم کے شعبے کے لئےکئے جانے والے فلاحی کاموں جبکہ باقی حصہ ایک یونیورسٹی کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا۔

ایک قانون کے تحت بھارت میں ابتدائی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی ہےتصویر: AP

رادھا کرشنن کا کہنا ہے کہ عظیم پریم جی فاونڈیشن گزشتہ دس سالوں میں بھارت کے 14 شہروں کے سرکاری اسکولوں پر چھ ارب روپے سے زائد کے اخراجات کر چکی ہے اور اس ایک دہائی میں ہونے والے مثبت تجربات نے اس بات کی شہہ دی ہے کہ ان کوششوں کو بڑے پیمانے پر م‍زید آگے بڑھایا جائے۔

عظیم پریم جی کوForbes میگزین نے دنیا کے امیر ترین بھارتی افراد کی فہرست میں تیسرے درجے پر رکھا ہے۔ ان کی دولت کا اندازہ 17 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کا ادارہِ فنڈ برائے اطفال UNICEF کے سن2009 کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں چھ سے 14 سال کی عمر کے آٹھ ملین بچے اسکول جانے کی عمر ہونے کے باوجود اس سے محروم ہیں۔

رپورٹ: عنبرین فاطمہ

ادارت : عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں