بھارتی ارب پتی کو بینک فراڈ کے الزام کا سامنا
15 فروری 2018بھارتی جوہری نیرو مودی پر الزام ہے کہ انہوں نے پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ 2.8 بلین روپے یعنی 43.8 ملین ڈالر کی دھوکا دہی کی ہے۔ ان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ایک بھارتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مودی کی رہائش گاہ سمیت نئی دہلی اور سورت میں ان کے نصف درجن سے زائد اسٹورز پر چھاپے مارے جا چکے ہیں۔
47 سالہ مودی بھارت کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ فوربز کی جانب سے ان کی دولت کا تخمینہ 1.73 بلین ڈالر لگایا گیا ہے جس کے بعد انہیں بھارت کا 85 واں امیر ترین شخص قرار دیا گیا۔ فائر اسٹار ڈائمنڈ برانڈ کے مالک مودی کے بھارت کے علاوہ دنیا کے بیشتر بڑے شہروں میں ڈائمنڈ جیولری اسٹورز موجود ہیں۔
بھارتی سرکاری بینک کی جانب سے 1.8ارب ڈالر کے فراڈ کا انکشاف
بھارت میں دیمک لاکھوں روپے چاٹ گئی
پولیس کی جانب سے یہ چھاپے مودی اور ان کے خاندان کے چند افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج ہونے کے بعد سے مارے جا رہے ہیں۔ پنجاب نیشنل بینک کے مطابق ان کی صرف ممبئی کی ہی ایک برانچ کو مودی کی جانب سے 1.8 بلین ڈالر کا دھوکا ہوا جس کے باعث بینک کے شئیرز گر گئے۔
دھوکا دہی کا یہ کیس ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب بھارتی حکومت پنجاب نیشنل بینک سمیت دیگر قرض دہندہ اداروں کے واجب الادا قرضہ جات اتارنے کی کوششوں میں ہے۔