فلموں پر تبصرہ کرنے والی نندنی رام ناتھ کے بقول اس سال متعدد فلميں ريليز ہونے والی ہيں۔ ان ميں سے کچھ کسی ايک فرد اور جماعت کے ايجنڈے، اس کی پاليسيوں اور اس کے سياسی نقطہ نظر کی حمايت کرتی دکھائی ديتی ہيں۔
بھارت ميں فلم انڈسٹری اور سياست کا ملاپ کوئی نئی بات نہيں۔ يہ روايت سالہا سال سے چلی آ رہی ہے۔ کئی نامور اداکار سياستدانوں کے کردار ادا کرتے آئے ہيں اور ان گنت فلموں کی کہانيوں ميں سياسی صورت حال نماياں رہی۔ کرپشن کے خلاف سن 1983 ميں ريليز ہونے والی فلم ’جانے بھی دو يارو‘ کافی مقبول ہوئی۔ پھر سن 2010 ميں ’پيپلی لائيو‘ نے کسانوں کی خود کشی کے معاملے کی عکاسی پر داد وصول کی۔ کبھی کبھار فلموں نے تنازعہ بھی کھڑا کيا۔ مثال کے طور پر ’قصہ کرسی کا‘ اور ’آندھی‘ دونوں ہی فلموں پر ستر کی دہائی ميں اس وقت کی وزير اعظم اندرا گاندھی نے پابندی عائد کر دی تھی۔ ان ميں سے ايک فلم ان کی ذاتی زندگی پر تھی جبکہ دوسری ان کی سياست پر۔
بھارت ميں آج جمعہ گيارہ جنوری کو دو فلميں ريليز ہو رہی ہيں۔ ان ميں سے ايک ’دا ايکسيڈنٹل پرائم منسٹر‘ اور دوسری ’اُڑی، دا سرجيکل اسٹرائک‘ شامل ہيں۔ دو معروف سياست دانوں پر بھی اسی ماہ دو فلميں ريليز ہوں گی۔ بھارتی سياسی جماعت کانگريس کے کارکنوں نے ’دا ايکسيڈنٹل پرائم منسٹر‘ کی ريليز رکوانے کے ليے مظاہرے بھی کيے اور عدالت بھی گئے تاہم وہ کامياب نہ ہو سکے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس فلم ميں کانگريس کے ايک سينیئر رکن کو کافی منفی کردار ميں دکھايا گيا ہے، جو بھارتی وزير اعظم نريندر مودی اور ان کی بھارتيہ جنتا پارٹی کے مفاد ميں ’پراپیگنڈا‘ ہے۔ فلم کے ہدايت کار البتہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہيں۔
فلم سازوں کا ماننا ہے کہ اليکشن سے قبل کے مہينوں ميں ايسی فلميں جن ميں سياست کا عنصر دکھائی دے، اچھا کاروبار کرتی ہيں۔ تاہم ماہرين کے بقول کچھ ايسے بھی ہيں، جو يہ اميد لگائے بيٹھے ہيں کہ ان فلموں کی بدولت ان کی جماعتوں کو چند اضافی ووٹ مل سکيں گے۔
کہا جاتا ہے کہ فلم کسی بھی معاشرے کی عکاس ہوتی ہیں۔ لیکن ایسا اکثر ہوتا ہے کہ کچھ حقیقت اور کچھ افسانوں پر مبنی فلمیں تنازعات اور عوامی غم و غصے کا سبب بن جاتی ہیں۔ ایسی ہی چند بھارتی فلموں پر ڈالتے ہیں ایک نظر:
تصویر: Getty Images/AFP/N. Seelam1975 میں اس فلم کی نمائش پر کانگرس کے دور حکومت میں پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ سیاسی ڈرامے پر منبی یہ فلم، اندرا گاندھی اور ان کے سابق شوہر کی زندگی پر فلمائی گئی ہے۔ بعد ازاں پابندی ہٹا دی گئی اور اسے ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا۔
تصویر: Mehboob Studioبی آر چوپڑا کی پراڈکشن میں تیار کی گئی اس فلم میں بھارتی اداکار راج ببر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں ایک 13 سالہ بچی سے زیادتی کا منظر دکھایا گیا جس پر ہر سطح پر غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔
ڈاکوؤں کی رانی سمجھی جانے والی پھولن دیوی کی زندگی پر فلمائی گئی شیکھر کپور کی اس فلم کو انتہائی متازعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس فلم میں شامل عریانیت ،زیادتی اور مغلظات سے بھرپور مناظر نے کئی تنازعات کو جنم دیا۔
تصویر: picture-alliance/Mary Evans Picture Libraryممبئی میں 1993ء میں ہونے والے دھماکوں کے تناظر میں بنائی گئی اس فلم کی نمائش پر دو سال کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ فلم عدالتی تحقیقات اور فیصلے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
تصویر: Jhamu Sughand/Adlabs filmsبھارتی ریاست گجرات میں 2002 ء میں ہونے والے فسادات کی بیناد پر بنائی گئی اس فلم کو کئی بین الاقوامی فورمز پر پزیرائی ملی اور ایوارڈز دیے گئے۔ لیکن اپنے حساس موضوع کے باعث گجرات میں اس فلم کی ریلیز پر پابندی عائد ہے۔
تصویر: Percept Picture Companyبھارتی اداکاراوں شبانہ اعظمیٰ اور نندیتا داس کی یہ فلم ہم جنس پرستی کے موضوع پر بنائی گئی تھی۔ اس کے موضوع کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے شیو سینا اور بجرنگ دل جیسی ہندو انتہا پسند سیاسی تنظیموں کی جانب سے کافی ہنگامہ آرائی کی گئی اور اسے ناقابل قبول قرار دیا گیا۔
تصویر: Kaleidoscope Entertainmentدیپا مہتا کی اس فلم میں بھارتی آشرم میں رہنے والی ایک بیوہ عورت کی زندگی دکھائی گئی۔ شدت پسند خیالات کے حامل افراد کی جانب سے اسے ہندو معاشرے کے عقائد کے برخلاف قرار دیا گیا۔ جگہ جگہ ہنگامہ آرائی کی گئی اور احتجاجاﹰ فلم کے پوسٹرز جلائے گئے۔
انڈین پریمئیر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کی خواہش کا اظہار کرنے پر کئی ہندو قوم پرست جماعتوں کی جانب سے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی شدید مخالفت کی گئی اور ان کی اس وقت نئی آنے والی اس فلم کو نمائش میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
تصویر: Twentieth Century Foxعورت کے صنفی انحراف کی کہانی پر مبنی اس فلم کو بھارتی فلمی سنسر بورڈ سے ایک طویل جنگ لڑنے کے بعد آخر کار ریلیز کر دیا گیا تھا۔ اس فلم کی کہانی چھوٹے شہروں کی چار ایسی خواتین کے گرد گھومتی ہے، جو مردوں کی اجاراہ داری والے ہندو معاشرے میں عورت پر پابندیوں کے خلاف بغاوت کرتی ہیں۔
تصویر: picture-alliance/Prakash Jha Productions/J. Panchal ع س / ا ا، نيوز ايجنسياں