1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی ایئر شو میں جہاز حادثے کا شکار، دو پائلٹس ہلاک

3 مارچ 2010

جنوبی بھارتی شہر سکندر آباد میں ملکی بحریہ کا ایک ہوائی جہاز ایئرشو کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس ہلاک جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ ایئر کرافٹ ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیاتصویر: AP
پانچ روزہ ایئر شو کو دیکھنے کے لئے دنیا کے تقریباً سترہ ملکوں سے پانچ سو مندوبین کی شرکت متوقع تھیتصویر: AP

یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدر آباد کے قریب ہی واقع شہر سکندر آباد میں بدھ کے روز پیش پیش آیا۔ حیدر آباد میں مقیم ٹیلی وژن صحافی فرزان احمد نے ڈوئچے ویلے اردو سروس کو بتایا کہ ہوائی جہاز کے حادثے میں پائلٹ اور شریک پائلٹ ہلاک جبکہ پانچ شہری زخمی ہوگئے۔’’بھارتی نیوی کا یہ ایئر کرافٹ سکندرآباد کے علاقے بیگم پیٹ میں ایک رہائشی مکان پر گر کر تباہ ہوگیا۔‘‘

بھارتی حکام کے مطابق اس حادثے میں جہاز کا پائلٹ اور شریک پائلٹ زندہ نہیں بچے۔ یہ حادثہ پانچ روزہ ’ایوئیشن 2010ء ایکسپوزیشن‘ کے پہلے ہی روز پیش آیا۔

خبر رساں ادارے ’انڈو ایشین نیوز سروس‘ نے بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل نرمل وَرما کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ دونوں پائلٹس زندہ نہیں بچے کیونکہ شاید وہ شہریوں کو بچانا چاہتے تھے یا پھر ان کے پاس اتنا وقت ہی نہیں تھا کہ وہ جہاز سے صحیح سلامت باہر نکل سکتے۔

یہ حادثہ پانچ روزہ ’ایوئیشن 2010ء ایکسپوزیشن‘ کے پہلے ہی روز پیش آیاتصویر: AP

حیدر آباد کے پولیس کمشنر اے کے خان نے اس حادثے میں چار افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ کمشنر خان کے مطابق یہ جہاز سکندرآباد کے ہوائی اڈے کے قریب ایک رہائشی علاقے میں دو منزلہ عمارت سے جا ٹکرایا۔ تمام زخمیوں کو انتہائی نازک حالت میں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیلی وژن چینلز پر اس حادثے کے نتیجے میں مچی تباہی کے مناظر دکھائے جا رہے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والے ’کرن ایم کے۔ ٹو‘ نامی اس جہاز کو ’ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ‘ نے تیار کیا تھا۔

حیدر آباد ایئر شو کا ایک منظرتصویر: AP

اطلاعات کے مطابق ایئر شو کے بالکل آخری لمحات میں پائلٹ جہاز پر اپنا کنٹرول سنبھالنے میں ناکام رہا تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اس حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔

ایئر شو کی تقریب کے دوران بھارت کے وفاقی وزیر برائے شہری ہوا بازی یا سول ایوئیشن پرفُل پٹیل اور امریکی سفیر ٹموتھی روئمر سمیت دیگر اہم شخصیات حیدرآباد میں موجود تھیں۔

یہ حادثہ پانچ روزہ ’ایوئیشن 2010ء ایکسپوزیشن‘ کے پہلے ہی روز پیش آیااس ایکسپوزیشن میں فرانس ساتھی ملک ہے جبکہ پانچ روزہ ایئر شو کو دیکھنے کے لئے دنیا کے تقریباً سترہ ملکوں سے پانچ سو مندوبین کی شرکت متوقع تھی۔

رپورٹ: گوہر نذیر گیلانی

ادارت: کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں