1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی تجارتی قوانین پر امریکی تاجروں کے تحفظات

حرا مرید6 جون 2013

معروف امریکی بزنس گروپوں نے صدر باراک اوبامہ سےاپیل کی ہے کہ وہ بھارتی تجارت کے طریقوں کو ناقابل قبول قرار دیں کیونکہ ان کے اس عمل سے دواسازی سے لے کر الیکٹرانکس تک امریکی برآمدات کو ٹھیس پہنچی رہی ہے۔

تصویر: Getty Images

نیشنل ایسوسی ایشن آف مینوفیکچررز اور دوسرے تجارتی گروپوں نے ایک خط میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے اور اس خط کو کچھ روز میں وائٹ ہاؤس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

ان گروپوں کے نمائندگان کا بدھ کے روز کہنا تھا کہ بھارت کی حکومت امریکی برآمدات کے خلاف تعصب سے کام لے رہی ہے اور گزشتہ سال 60 بلین ڈالر سے زائد کی دوطرفہ تجارت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ اس قسم کے افعال ایک ذمہ دار درمیانی آمدنی والے ملک اور بڑھتی ہوئی عالمی طاقت کے لئے ناقابل قبول ہیں۔یہ خط امریکی کاروبار میں مایوسی اور بھارتی صنعتی پالیسیوں کی راہ میں رکاوٹ کی تازہ ترین علامت ہے.

نمائندگان کا اس خط میں کہنا تھا کہ وہ امریکی حکومت سے اس بات کی درخواست کرتے ہیں کہ اعلیٰ سطح پر دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے، یورپی یونین اور دوسری بڑی معیشتوں سے بھی اس سلسلے میں مشاورت کی جائے اور اگر یہ نتیجہ خیز نہیں ہے تو ہمارا امریکی حکومت سے یہ مطالبہ ہے کہ وہ تمام سفارتی رابطے اور ٹریڈ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے با مقصد کارروائی کریں۔

تصویر: dapd

نیشنل ایسوسی ایشن آف مینوفیکچررز میں بین الاقوامی اقتصادی امور کی نائب صدرلنڈا ڈیمپسی کا کہنا تھا کہ تمام کاروباری رہنما یہ چاہتے ہیں کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اس ماہ ہونے والے اپنے بھارت کے دورے میں اعلیٰ سطح پر اپنے خدشات کا اظہار کریں۔

ڈیمپسی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت جس قسم کے سٹریٹجک تعلقات چاہتی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ بہت سے تجارتی اور اقتصادی مسائل سے نمٹا جائے۔وہ سب امریکا میں مضبوط صنعتکاری دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ سب اس کے لئے خطرہ ہے کہ دیگر ممالک ان کے اخراجات پراپنی معیشت کو فروغ دیں۔

hm/zb(Reuters)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں