1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جموں کشمیر میں دو مشتبہ جنگجو ہلاک، بھارتی فوج

2 نومبر 2024

بھارتی فوج نے اپنے زیر انتظام کشمیر میں ایک جھڑپ کے دوران دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بارامولا کے علاقے میں تعینات بھارتی فوجی
بھارتی فوج نے دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہےتصویر: Nasir Kachroo/NurPhoto/picture alliance

بھارتی فوج کے مطابق یہ جھڑپ ضلع اننت ناگ میں فوج کی ایک سرچ ٹیم پر فائرنگ سے شروع ہوئی،  جس پر  فوج نے جوابی کارروائی کی۔ ہفتے کے روز بھارتی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاعات پر اننت ناگ کے علاقے ہلکان گلی میں چیکنگ کا عمل شروع کیا گیا تھا، تاہم اس دوران  فوجی اہلکاروں پر فائرنگ شروع ہو گئی جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

فوجی بیان کے مطابق علاقے مین مشترکہ آپریشن کیا گیاتصویر: REUTERS

یہ بات اہم ہے کہ بھارتی انتظام والے کشمیر میں علیحدگی کی مسلح تحریک ایک طویل عرصے سے جاری ہے، تاہم دو ہزار انیس میں بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے کشمیر کا خصوصی تشخص ختم کرنے اور وہاں بڑے کریک ڈاؤن کے بعد عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ سن 1989 میں کشمیر میں علیحدگی پسندی کی مسلح تحریک کے آغاز کے بعد سے وہاں کم از کم پانچ لاکھ بھارتی فوجی تعینات نہیں۔

کشمیر پر بات کیے بغیر ہی کیا بھارت اور پاکستان کے مابین مذاکراتی عمل شروع ہو سکے گا؟

02:32

This browser does not support the video element.

گزشتہ ہفتے عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک فوجی گاڑی کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ سن 2019 میں کشمیر کی خودمختاری کے خاتمے کے بعد سے اب تک سات سو بیس جنگجوؤں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ بھارتی حکومت پاکستان پر الزام عائد کرتی ہے کہ وہ کشمیر میں جنگجوؤں کو ہتھیار مہیا کرنے میں ملوث ہے، تاہم پاکستانی حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی ہے۔

ع ت، ش ر (اے ایف پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں