1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی سپریم کورٹ کے جج ہی سپریم کورٹ سے غیر مطمئن

مقبول ملک روئٹرز
12 جنوری 2018

بھارتی سپریم کورٹ کے چار حاضر سروس ججوں نے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی انتظامیہ اور چیف جسٹس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین سپریم کورٹ کے انتظامی امور ’درست نہیں ہیں‘، جو ملک میں جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔

تصویر: picture-alliance/AP Photo/T. Topgyal

دارالحکومت نئی دہلی سے جمعہ بارہ جنوری کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق ان چاروں ججوں نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے انتظامی معاملات ٹھیک نہیں ہیں اور اگر اس قومی ادارے کی ساکھ اور نظم و نسق کے مستقل تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا، تو ملک میں ’جمہوریت بھی زندہ نہیں رہے گی‘۔

بھارتی سینما گھروں میں قومی ترانہ لازمی نہیں، سپریم کورٹ

بھارت : بابری مسجد تنازعے کی حتمی سماعت ملتوی

کمسن بیوی کے ساتھ جنسی تعلق ’ریپ‘ شمار ہو گا، بھارتی سپریم کورٹ

بھارت کی جمہوری تاریخ میں آج جمعہ 12 جنوری کے روز پہلی بار ایسا ہوا کہ سپریم کورٹ کے متعدد حاضر سروس ججوں نے مل کر نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس سے یہ بات کھل کر سامنے آ گئی کہ عدالت عظمیٰ کے کئی سینئر ججوں اور چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کے مابین نہ صرف شدید اختلافات پائے جاتے ہیں بلکہ اس شدت میں اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے۔

تصویر: CC-BY-SA-3.0 LegalEagle

اس پریس کانفرنس سے قبل عدالت عظمیٰ کے جسٹس جاستی چیلامیشور نے اخبار ٹائمز آف انڈیا کو بتایا، ’’چیف جسٹس نے ہمارے لیے اس کے سوا اور کوئی راستہ چھوڑا ہی نہیں کہ ہم ان حقائق کو عوام کے پاس لے کر جائیں کہ ملکی سپریم کورٹ میں کیا کچھ ہو رہا ہے۔‘‘ ان ججوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چیف جسٹس مشرا کی طرف سے کی جانے والی تقسیم کار سے بھی اتفاق نہیں کرتے۔

تین طلاقیں غیر آئینی ہیں، بھارتی سپریم کورٹ

ہائی کورٹ جج کی دماغی حالت کے معائنےکا حکم، سپریم کورٹ

بھارتی سپریم کورٹ کا گائے ذبح کرنے پر ملک گیر پابندی سے انکار

روئٹرز نے لکھا ہے کہ جسٹس چیلامیشور اور ان کے تین ساتھی ججوں نے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں جلد ہی اپنی تشویش کا تحریری اظہار ایک مشترکہ خط میں بھی کریں گے، جو عوامی سطح پر ریلیز کیا جائے گا۔ بھارتی چیف جسٹس دیپک مشرا سے انتہائی حد تک نالاں ان چار ججوں میں جسٹس چیلامیشور کے علاوہ جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس مدن لوکُور اور جسٹس کوریان جوزف شامل ہیں۔

بھارت میں خواتین کو فوری طلاق دینے کے خلاف جدو جہد جاری

03:39

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں