1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی طیارہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر مصر روانہ ہو گیا

22 اکتوبر 2023

بھارتی حکومت نے اسرائیل پر حملے کے لیے حماس کی مذمت کی لیکن آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنے موقف کو بھی دہرایا۔ بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امدادی سامان میں انسانی جانیں بچانے والی طبی رسد بھی موجود ہے۔

Kanada, Richmond |  Air Canada Boeing 737 MAX 8
تصویر: Bayne Stanley/ZUMA/picture alliance

بھارت نے اتوار کوغزہ پٹی میں محصور فلسطینی شہریوں کے لیے مصر کے ذریعے ساڑھے اڑتیس ٹن امدادی سامان بھجوایا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ ملکی فضائیہ کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ تقریباً ساڑھے چھ ٹن طبی امداد اور قدرتی آفات کی صورت میں ضروری دیگر اڑتیس ٹن امدادی سامان فلسطین کے لوگوں کے لیے لے کر مصر کے العریش ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہو گیا۔

باغچی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، ''اس سامان میں زندگی بچانے والی ضروری ادویات، جراحی کی اشیاء، خیمے، سلیپنگ بیگ، ترپال، سینیٹری مصنوعات، پانی صاف کرنے کی گولیاں اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔‘‘

غزہ پر مسلسل اسرائیلی بمباری اور محاصرے کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےتصویر: Said Khatib/AFP

دہشت گرد تنظیم  حماس نے سات اکتو بر کو اسرائیل پر جان لیوا حملے میں کم از کم 1,400 افراد کو ہلاک کیا تھا، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ اس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر زمینی اور فضائی بمباری کا سلسلہ جاری کھا ہوا ہے۔  غزہ پر حکمران حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق بمباری کی اسرائیلی مہم میں اب تک 4,651  فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے اور اس بہت گنجان آباد علاقے کا ایک بڑا حصہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔

بھارت نے اسرائیل پر ''دہشت گردانہ حملے‘‘کے لیے حماس کی مذمت کی لیکن اس نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنے دیرینہ موقف کو بھی دہرایا ہے۔ اسرائیل نے بارہا غزہ کے شمال میں 1.1 ملین لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی زمینی فوجی کارروائی سے پہلے جنوب کی طرف چلے جائیں۔ مذاکرات اور امریکی دباؤ کے بعد، خوراک، پانی اور ادویات پر مشتمل تقریباﹰ بیس ٹرک ہفتے کے روز مصر سے غزہ میں داخل ہوئے تھے۔

حماس کی حکومت نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقے میں ان ٹرکوں کی آمد کے باوجود امداد کی آمد میں کمی پر تنقید کی ہے۔ حکام کے مطابق غزہ کی ساحلی پٹی میں اب  1.4 ملین باشندے بے گھر ہیں۔

ش ر⁄ م م (اے ایف پی)

غزہ میں امداد کی فراہمی لیکن بمباری بھی جاری

02:12

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں