1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی وزیر کا پاکستانی صحافی سے ’معاشقہ‘، بیوی نے بھانڈا پھوڑ دیا

عاطف توقیر16 جنوری 2014

بھارتی وزیر ششی تھرور کی برہم بیوی نے ٹوئٹر پر متعدد پیغامات میں اپنے شوہر کے ایک پاکستانی خاتون صحافی کے ساتھ افیئر کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

تصویر: picture-alliance/dpa

اپنے ان پیغامات میں انہوں نے تسلیم کیا کہ اپنے شوہر کا اکاؤنٹ ہیک کر کے انہوں نے اس سے متعدد پیغامات بھی ارسال کیے، تاکہ اس معاشقے کا معلوم ہو۔ اس معاشقے کی خبروں کو بھارت کے اہم اخبارات نے شہ سرخیوں میں جگہ دی ہے جب کہ ششی تھرور کی بیوی سونندا تھرور کے پیغامات بھی ترتیب سے چھاپے گئے ہیں۔

تین مرتبہ شادی شدہ 57 سالہ بھارتی وزیر برائے افرادی قوت ششی تھرور کے بارے میں ان کی بیوی کا کہنا ہے کہ وہ 45 سالہ پاکستانی صحافی مہر تارڑ کے ساتھ ’محبت‘ میں گرفتار ہیں۔ ان پیغامات میں کہا گیا ہے کہ مہر تارڑ کے ساتھ پیغامات کے تبادلے میں مہر تارڑ نے ششی تھرور کے ساتھ محبت کا اظہار کیا اور تھرور نے تارڑ کو بتایا کہ ان کی بیوی ان تعلقات کے بارے میں جان گئی ہے۔

ششی ترور اور سنندا کے درمیان شادی سن 2010 میں ہوئی تھیتصویر: AP

ماضی میں دبئی کی ایک کاروباری شخصیت سونندا تھرور اور ششی تھرور کی شادی سن 2010ء میں ہوئی تھی۔ سونندا تھرور نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے اکاؤنٹ سے متعدد پیغامات مہر تارڑ کو بھیجے جب کہ سونندا تھرور نے ایک کرپشن اسکینڈل کو بھی بے نقاب کر کے اپنے شوہر کے سیاسی کیریئر کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ایک بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے سونندا تھرور کا کہنا تھا، ’وہ عورت میرے میاں کے پیچھے پڑی رہی۔ آدمی تو ویسے بھی بے وقوف ہوتے ہیں۔ آپ کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک پاکستانی ایجنٹ ہے۔ محبت کہاں ہے؟ اس دنیا میں وفاداری کہاں ہے؟ مجھے بہت دکھ پہنچا ہے۔‘‘

اپنے دو ملین ٹوئٹر فالوورز کے لیے ارسال کردہ پیغام میں ششی تھرور نے لکھا، ’میرا اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے۔ جب کہ دوسری جانب مہر تارڑ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کئی پیغامات میں اس مبینہ معاشقے کی خبروں کو مسترد کر چکی ہیں۔

سونندا تھرور نے ایک بھارتی اخبار کے ساتھ انٹرویو میں کہا، ’ہمارے اکاؤنٹس ہیک نہیں ہوئے۔ یہ ٹوئیٹس میں بھیج رہی تھی۔‘

گزشتہ روز ایک اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے لیں گی، تاہم آج جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے لکھا، ’میں اور ششی بخوشی اکٹھے رہ رہے ہیں۔‘

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں