متعدد پاکستانی علاج کی غرض سے بھارت کے ویزے کے متمنی ہیں لیکن پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کی وجہ سے اب انہیں ویزا ملنا ایک مشکل بات معلوم ہوتی ہے۔ ادھر بھارت میں تو کچھ پاکستانی بچوں کا علاج ہی معطل کر دیا گیا ہے جبکہ تیمار داروں کے کچھ خاندان دونوں ممالک میں منقسم ہو چکے ہیں۔