1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی پارلیمنٹ کے اراکین کو آئی پیڈ کے استعمال کی تربیت

31 اگست 2011

کاغذی کارروائیوں میں کمی کرنے اور پارلیمان کے اراکین کو جدید ٹیکنالوجی سے قریب تر کرنے کے لیے بھارتی قانون سازوں کو آئی پیڈ کے استعمال کی خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔

بھارتی لوک سبھا کا بیرونی منظرتصویر: UNI

بھارتی پارلیمان کے سات سو نوے اراکین کے لیے حکومت نے ایک بجٹ مختص کیا ہے، جس کے ذریعے اراکین پارلیمان کو آئی پیڈ کے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔ اس حوالے سے ہر رکن کے لیے پچاس ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ حکومت کے مطابق اس تربیت کا مقصد قانون سازوں کی عوامی مسائل کے حل سے متعلق کارروائیوں کی رفتار تیز بنانا ہے تاکہ وہ سست رو کاغذی کارروائیوں سے جان چھڑا سکیں۔

ایپل آئی پیڈ دنیا بھر میں مشہور ہےتصویر: Fotolia/Henri Schmit/picture alliance/dpa/DW Fotomontage

بھارتی لوک سبھا کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جوائنٹ سیکریٹری شردھا سبرمنیئم کے مطابق، ’’ہم نے پارلیمنٹ کے اراکین کے لیے ٹیبلیٹ ایپلیکیشنز کے استعمال سے متعلق ایک اوریئنٹیشن کلاس کا انعقاد کیا، جس کا مقصد کاغذوں اور فائلوں کے اس پلندے کو کم کرنا ہے، جو پارلیمنٹ کے ہر اجلاس کے بعد جمع ہو جاتا ہے۔‘‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمپیوٹرز کی مدد سے ماضی میں پارلیمنٹ میں کی جانے تقاریر اور سوالات و جوابات تک رسائی بھی حاصل کی جاسکے گی۔ ان نے کہا کہ اپر ہاؤس کے دو سو پینتالیس میں سے سو اراکین کو ایپل آئی پیڈز اور سامسنگ گیلیکسی ٹیبلٹس کی قیمت ادا کردی گئی ہے۔

تریسٹھ سالہ ایم پی نٹچیاپان، جن کا تعلق حکمران کانگریس پارٹی سے ہے، اپنے روز مرہ کے دفتری کاموں کے لیے آئی پیڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ ان کو اپنے چیمبر میں نوٹس لینے کے لیے ٹیبلیٹس کے استمال کی تو اجازت ہے تاہم ابھی تک ان کو انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: عاطف توقیر

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں