بھارتی پنک سٹی خون سے لال، دھماکوں میں 80 ہلاک
13 مئی 2008اشتہار
مذکورہ دھماکے منگل کی شام جے پور میں ایک سیاحتی مقام پرپانچ منٹ کےدورانیئے میں ہوئے۔ راجھستان کی وزیرِ اعلٰی وسندرا راجے کے بیان کے مطابق ان دھماکوں میں80 افراد کے ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے ان دھماکوں کو دہشتگردانہ کارروائی قرار دیا ہے لیکن ابھی تک کسی بھی عسکریت پسند گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
جماعتِ اسلامی ہند، راجھستان کے امیر اور راجھستان مسلم فورم کے رکن محمد سلیم انجنیئر ان دھماکوں کو فرقہ وارانہ فساد کو ہوا دینے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے سنیئے اسی حوالے سے گوہر نذیر کا محمد سلیم انجینئیر سے انٹر ویو