بھارت میں حکام کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع مالکین گیری کے ایک گاؤں میں ایک شخص صبح اٹھتے ہی اس وقت نہایت خوف زدہ ہوگیا جب اس نے اپنے گھر میں ایک مگر مچھ کو آرام کرتے دیکھا۔
اشتہار
نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اُڑیسہ کے ایک گاؤں کے رہائشی داسارتھا ماداکامی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ کچھ عجیب وغیب آوازوں سے اس کی آنکھ کھل گئی۔ اُٹھنے کے بعد اس نے کیا دیکھا کہ ایک تین میٹر لمبا مگر مچھ اس کےگھر میں بن بلائے مہمان کی طرح براجمان تھا۔
ماداکامی نے بتایا،’’ میں بہت زیادہ خوف زدہ ہو گیا، میں نے اپنے گھر والوں کو جگایا اور گاؤں والوں کو مدد کے لیے آوازیں دیں۔‘‘ ماداکامی کا کہنا تھا کہ گاؤں کے لوگ بھی اتنے بڑے مگر مچھ کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے اسے مارنے کی کوشش کی لیکن ماداکامی کے بقول وہ اس مگر مچھ کو مارنا نہیں چاہتا تھا۔
مگر مچھوں کی دنیا میں خوش آمدید
تھائی لینڈ میں دنیا کے سب سے بڑے مگرمچھوں کے فارم ہیں۔ ان فارموں میں سیاح مگرمچھوں کو دھوپ سینکتے، مرغیوں کو چبا چبا کر کھاتے اور گہرے سبز رنگ کے پانی سے بھرے تالاب میں مستی کرتے دیکھ سکتے ہیں۔
تصویر: Reuters/A. Perawongmetha
بارہ لاکھ مگرمچھوں کے فارم
تھائی لینڈ میں مگرمچھوں کے ایک ہزار سے زائد فارم ہیں جن میں قریب بارہ لاکھ مگرمچھ رہتے ہیں۔ بہت سے فارموں میں مذبح خانے بھی ہیں جہاں مگرمچھوں کی کھال حاصل کر کے اُن سے لگژری مصنوعات بنائی جاتی ہیں۔
تصویر: Reuters/A. Perawongmetha
مگرمچھوں کا سب سے بڑا گھر
شری آیوتھایا نامی فارم تھائی لینڈ میں مگر مچھوں کی افزائش کے لیے بنائے گئے بڑے فارموں میں سے ایک ہے۔ یہ 35 سال سے کام کر رہا ہے اور اس میں تقریباﹰ ڈیڑھ لاکھ مگرمچھ رہتے ہیں۔
تصویر: Reuters/A. Perawongmetha
مگر مچھوں کی کھال سے مصنوعات
شری آیوتھایا کروکوڈائل فارم خطرے سے دوچار حیاتیات کے کاروبار سے منسلک بین الاقوامی معاہدے کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ اس فارم کو یہاں موجود مگرمچھوں سے تیار کردہ مصنوعات بر آمد کرنے کی قانونی اجازت حاصل ہے۔
تصویر: Reuters/A. Perawongmetha
قدیم حیاتیات
مگر مچھ زمین پر موجود قدیم ترین جانوروں میں سے ایک ہیں۔ تاہم اب ان کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔ دوسری جانب مگر مچھوں کی افزائش نسل کے لیے کئی ممالک میں ان کی فارم بنائے گئے ہیں۔ تھائی لینڈ کے علاوہ میکسیکو میں بھی کروکوڈائل فارم موجود ہیں۔
تصویر: Reuters/A. Perawongmetha
سب سے بڑا خریدار چین
چین مگر مچھوں کے چمڑے سے بنائی گئی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ آیوتھایا فارم کے مالک وچیان رائینگنیٹ کا کہنا ہے،’’ ہم مگرمچھوں کی افزائش نسل سے لے کر اُن کی کھال سے مصنوعات بنانے تک سب کچھ کرتے ہیں۔‘‘
تصویر: Reuters/A. Perawongmetha
چمڑے سے بنے مہنگے بیگ اور سوٹ
مگر مچھ کے چمڑے سے بنا برکن اسٹائل ایک ہینڈ بیگ تقریباﹰ ڈھائی ہزار ڈالر میں بِکتا ہے اور اگر آپ کو اس کا سوٹ خریدنا ہے تو پھر 6،000 ڈالر تک خرچ کرنا ہوں گے۔
تصویر: Reuters/A. Perawongmetha
مگرمچھ کا گوشت بھی مہنگا
چمڑے کے علاوہ مگرمچھ کا گوشت بھی بیچا جاتا ہے۔ تھائی لینڈ میں مگرمچھ کا ایک کلو گوشت تین سو بھات تک میں فروخت کیا جاتا ہے۔
تصویر: Reuters/A. Perawongmetha
برآمد میں کمی
تھائی لینڈ میں مگر مچھ کی مصنوعات کی صنعت کو بحران کا سامنا بھی ہے۔ تھائی لینڈ کی وزارت تجارت کے مطابق سن 2016 میں مگر مچھ کے چمڑے سے بنی مصنوعات کی برآمد میں ساٹھ فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔
تصویر: Reuters/A. Perawongmetha
مگرمچھ سے شرارت
تھائی لینڈ کے لوگ مگرمچھوں سے تفریح کا کام بھی لیتے ہیں۔ اب اس شخص ہی کو لیجیے جو مگر مچھ کے منہ میں اپنا سر ڈال رہا ہے۔ لیکن اس آدمی کو اور مگر مچھ کو بھی اس کی خاص ٹریننگ ملی ہے۔ اس لیے آپ ایسا کرنے کا خیال بھی کبھی دل میں نہیں لائیے گا۔
تصویر: Reuters/A. Perawongmetha
9 تصاویر1 | 9
مگر مچھ کو بعد میں جنگل کی حفاظت کے لیے تعینات اہلکاروں کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔ ان اہلکاروں کے مطابق یہ مگر مچھ گاؤں سے ملحق ایک ڈیم سے نکل کر ماداکامی کے گھر تک پہنچ گیا تھا۔ جنگل کے ضلعی افسر سمرت گودا نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا ،’’ دیہات کے لوگ بہت ڈرے ہوئے تھے، ہم بھی خوفزدہ ہوگئے تھے ہمیں معلوم ہی نہیں تھا کہ اس ڈیم میں مگر مچھ بھی ہیں۔‘‘
اس مگر مچھ کو گاؤں سے لگ بھگ پچاس کلومیٹر دور پانی کے ایک ذخیرے میں چھوڑ دیا گیا ہے۔