1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بالی وڈ کے معروف گلوکار نے پاکستانی فنکار سے معذرت کیوں کی؟

14 دسمبر 2023

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار عمر ندیم نے بالی وڈ کے معروف گلوکار سونو نگم پر اپنے ایک نغمے کی دھن اور الفاظ چرانے کا الزام عائد کیا تھا۔ اب بالی وڈ کے گلوکار سونونگم نے اس تنازعے پر اپنی وضاحت پیش کی۔

Indien Sonu Nigam Bollywood Sänger
سونو نگم نے ندیم سے کہا کہ آپ نے یہ نغمہ مجھ سے بھی بہتر گایا ہے۔ میں معذرت خواہ ہوں کہ میں نے آپ کا نغمہ پہلے نہیں سنا، میں نے اسے ابھی سنا۔ زبردست، غیر معمولی نغمہ ہے اور آپ نے یقیناً اسے مجھ سے بہتر گایا ہےتصویر: Getty Images/AFP

بالی وڈ کے معروف سنگر سونو نگم نےپاکستانی فنکار عمر ندیم سے معذرت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ جو نغمہ رواں ماہ کے اوائل میں ان کی آواز میں ریلیز ہوا، وہ ان کے ہی ایک نغمے کی نقل ہے۔

کرکٹر عبدالرزاق نے ایشوریہ رائے کے بارے میں ایسا کیا کہا کہ معذرت کرنی پڑی

واضح رہے کہ رواں دسمبر کے اوائل میں 'سن ذرا' نامی ایک نغمہ ریلیز کیا گیا تھا، جس کے بارے میں عمر ندیم کا کہنا ہے کہ یہ نغمہ ان کے پرانے نغمے 'اے خدا' کی نقل ہے۔ انہوں نے سونو نگم پر املاک دانش کے سرقہ کا بھی الزام لگایا۔

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی خدمات لینے پرسخت نتائج کی دھمکی

سونو نگم کی وضاحت

گلوکار سونو نگم نے اپنے رد عمل میں نہ صرف نغمے کی مماثلت کو تسلیم کیا ہے بلکہ عمر ندیم سے معافی بھی مانگی۔ انہوں نے اپنے گانے اور عمر کی تخلیق کے درمیان غیر ارادی مماثلت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی ایک پوسٹ میں عمر کے کام کے لیے اپنے گہرے احترام کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ مماثلتیں محض اتفاقی تھیں۔

بالی وڈ میں گونجتی پاکستانی دھنیں

انہوں انسٹاگرام پر لکھا، ''آپ سب جانتے ہیں کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مجھے کے آر کے (کمال آر خان) نے یہ گانا گانے کی درخواست کی تھی، جو دبئی میں میرے پڑوسی ہیں، تو پھر میں انکار نہ کر سکا، حالانکہ میں سب کے لیے گانا نہیں گاتا ہوں۔ اگر میں نے عمر ندیم کا ورژن پہلے سنا ہوتا، تو میں اسے کبھی نہ گاتا۔''

کیا ممبئی، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر ہے اوراحمد آباد منی پاکستان؟

افغانستان کا شاہ رخ خان اپنے مستقبل کے لیے پریشان

02:50

This browser does not support the video element.

عمرندیم کا جواب

عمر نے ان کی اس پوسٹ کے رد عمل میں لکھا، ''میں آپ سے متفق ہوں، میں نے اپنے بیان میں کہیں بھی یہ نہیں کہا کہ آپ نے ایسا کیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح خبروں نے ایک مختلف موڑ لے لیا، میں تو آپ کے گانے سن کر بڑا ہوا ہوں اور آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں آپ کا بہت بڑا پرستار ہوں۔ آپ سے پیار کرتا ہوں!''

عمر نے مزید لکھا، ''جہاں تک اس ڈرامے میں شامل 'اصل کرداروں ' کا تعلق ہے، وہ میرے رڈار پر بھی نہیں ہیں۔ ان کا ذکر کرنا گولڈ فش کو کوانٹم فزکس پر لیکچر دینے کے مترادف ہو گا۔ یہ بے معنی ہے اور ایسا میں کبھی نہیں کروں گا۔''

اس پوسٹ کے جواب میں سونو نگم نے لکھا، ''آپ نے یہ نغمہ مجھ سے بھی بہتر گایا ہے۔ میں معذرت خواہ ہوں کہ میں نے آپ کا نغمہ نہیں سنا، میں نے اسے ابھی سنا۔ زبردست، غیر معمولی نغمہ ہے اور آپ نے یقیناً اسے مجھ سے بہتر گایا ہے۔ اسے جاری رکھیے۔ انشاء اللہ، آپ کو اس کی وجہ سے مزید عزت ملے گی۔ بہت سا پیار اور دعائیں۔''

اس کے جواب میں عمر نے کہا، ''آپ کی طرف سے میرے لیے یہ کہنا بہت معنی رکھتا ہے! اس وقت دنیا میں آپ سے زیادہ سریلی یا متنوع  کوئی گلوکار نہیں ہے۔ آپ کے لیے بے پناہ عزت!''

سونو نگم کی آواز میں 'سن ذرا' نامی نامی نغمہ ڈی جے شیز ووڈ اور کمال آر خان نے مل کر ٹی سیریز کے لیے دو دسمبر کو ریلیز کیا تھا۔ پاکستانی گلوکار عمر ندیم کا کہنا ہے کہ یہ گانا ان کے 2009 کے گانے 'اے خدا' کی نقل اور اس کے بالکل مماثل ہے نیز دھن چرائی گئی ہے۔ 

سن ذرا کے کریڈٹ میں عمر ندیم کا کوئی ذکر بھی نہیں ہے اس لیے، بہت سے شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر سرقہ کے الزامات لگائے ہیں۔

معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کی باتیں اور ان کی نئی فلم

03:38

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں