1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت اور فری ٹریڈ ایسوسی ایشن کے مابین تجارتی معاہدہ طے

10 مارچ 2024

بھارت اور چار یورپی ممالک کے تجارتی گروپ نے اتوار کے روز ایک اقتصادی معاہدے پر دستخط کیے جس کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

EU Indien Thierry Breton empfängt Piyush Goyal
تصویر: EU/Aurore Martignoni

اس معاہدے پر ایک دہائی سے زائد عرصے تک بات چیت جاری رہی اور اب یہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

بھارت کے وزیر تجارت پیوش گوئل کے مطابق یہ معاہدہ یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن، جس میں سوئٹزرلینڈ، ناروے، آئس لینڈ اور لیکٹنسٹائن شامل ہیں، کے ساتھ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر یہ 1.4 بلین آبادی والے اس خطے میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن مارکیٹ میں 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ایک معاہدہ ہے۔

گوئل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، "یہ ایک جدید تجارتی معاہدہ ہے، جو پانچوں ممالک کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا۔"

یہ معاہدہ مذاکرات کے 21 ادوار کے بعد بلآخر طے پایا ہے۔ سوئس اقتصادی امور کے سربراہ گائے پرملین نے بھارت کو تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع کی منڈی قرار دیا ہے۔

بھارت میں آن لائن کاروبار میں تیزی سے اضافہ

This browser does not support the video element.

بھارت نے گزشتہ دو سالوں میں آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق برطانیہ کے ساتھ بھی تجارتی معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔ یہ تمام تر پیش رفت وزیراعظم نریندر مودی کے 2030 تک سالانہ برآمدات میں 1 ٹریلین ڈالر کا اضافہ حاصل کرنے کے ہدف کا حصہ ہے۔

یہ یورپی تجارتی گروپ، جو 1960 میں یوروپی یونین کے تجارتی حجم کے مقابل تشکیل دیا گیا تھا، دنیا کا 10 واں سب سے بڑا تجارتی گروہ اور سروسز کے حوالے سے پانچواں سب سے بڑا گروپ ہے۔

اس تجارتی گروپ نے اب تک یورپی یونین سے باہر 40 ممالک اور خطوں کے ساتھ تقریباً 30 تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

ر ب/ ع ط (روئٹرز)

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں