بھارت اور چین کے مابین سرحد پر امن قائم رکھنے پر اتفاق
28 اپریل 2018
بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تاریخی دورہ چین کے اختتام پر آج ہفتے کو دونوں ممالک نے اپنی مشترکہ سرحدوں میں کشیدگی کم کرتے ہوئے امن قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
اشتہار
بھارتی سکریٹری خارجہ وجے گوکھالے نے آج ہفتے کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ چین کے موقع پر دونوں ممالک نے سرحد پر تعینات فوج کے مابین روابط کو بہتر اور مؤثر بنانے کا اعلان کیا ہے۔
مودی نے وسطی چینی شہر ووہان میں تقریباً چوبیس گھنٹے قیام کیا اور اس موقع پر انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے غیر رسمی ملاقات بھی کی۔ دونوں رہنماؤں نے کئی ثقافتی مراکز کا دورہ بھی کیا۔
چینی خبر سراں ادارے شنہوا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کےقریبی تعلقات سے عالمی سطح پر اثر و رسوخ میں اضافہ ہو گا۔
وجے گوکھالے نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے آمادگی ظاہر کی ہے کہ آئندہ سے تمام باہمی اختلافات کو پر امن طریقے سے بلوغت اور دانشمندی کے ذریعے حل کیا جائے گا، ’’بھارت اور چین کی سرحد پر کشیدگی کے موضوع پر بھی بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ خصوصی مندوبین کے ذریعے تمام مسائل کا باہمی اور قابل قبول حل تلاش کیا جائے گا۔‘‘
مودی نے چین کا دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب گزشتہ کئی ماہ سے دونوں ممالک کے مابین سرحدی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا۔ چین اور بھارت کے مابین سرحد چار ہزار کلومیٹر طویل ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ نے مودی کے اس دورے سے ابھرنے والے مثبت تاثر کی تعریف کی ہے۔
چین اور بھارت کا تقابلی جائزہ
ماضی میں بھارت اور چین کے مابین تواتر سے کئی معاملات میں اختلاف رائے رہا ہے۔ ان ممالک کے درمیان ایک خلیج حائل ہے اور اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی ایک وجہ بھارت میں چین کی صلاحیتیوں کے بارے میں کم معلومات بھی ہے۔
تصویر: picture-alliance/A.Wong
رقبہ
بھارت: 32,87,469 مربع کلو میٹر ، چین: 95,96,960 مربع کلو میٹر
تصویر: picture-alliance/dpa/D. Chang
ساحلی علاقہ
بھارت: 7,516 کلو میٹر ، چین: 14,500 کلو میٹر
تصویر: picture alliance/dpa/Blanches/Imaginechina
آبادی
بھارت: 1.32 بلین ، چین: 1.37 بلین
تصویر: picture-alliance/dpa/L. Jianhua
حکومتی نظام
بھارت: جمہوری پارلیمانی نظام ، چین: یک جماعتی غیر جمہوری نظام
تصویر: picture alliance/dpa
ملکی خام پیداوار (جی ڈی پی)
بھارت: 2,256 بلین ڈالر، چین: 11,218 بلین ڈالر
تصویر: Reuters/J. Dey
فی کس جی ڈی پی
بھارت: 6,616 ڈالر، چین : 15,399 ڈالر
تصویر: DW/Prabhakar
فی کس آمدنی
بھارت: 1,743 ڈالر، چین: 8806 ڈالر
تصویر: picture-alliance/ZB
متوقع اوسط عمر
بھارت: 69.09 برس ، چین: 75.7 برس
تصویر: Reuters/A. Abidi
شرح خواندگی
بھارت: 74.04 فیصد ، چین: 91.6 فیصد
تصویر: Imago/View Stock
افواج
بھارت: 12,00,000 سپاہی ، چین: 23,00,000 سپاہی
تصویر: picture alliance/AP Photo/A. Wong
برآمدات
بھارت: 423 بلین ڈالر، چین: 2,560 بلین ڈالر
تصویر: Getty Images/AFP
درآمدات
بھارت: 516 بلین ڈالر، چین: 2,148 بلین ڈالر
تصویر: Getty Images/AFP/Str
بندرگاہیں
بھارت: 12 بڑی اور 200 چھوٹی ، چین: 130 بڑی اور 2000 درمیانے سائز کی بندرگاہیں