1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا بریانی کھانے سے مردانہ جنسی خواہش کم ہو رہی ہے؟

صلاح الدین زین
24 اکتوبر 2022

بھارت کے ایک سیاسی رہنما نے اس الزام کے تحت بریانی کی دکانوں کو بند کرنے پر مجبور کر دیا کہ اس میں استعمال ہونے والے مصالحے مردانہ جنسی کمزوری کا سبب بن رہے ہیں۔

Bangladesch | Essen Puran Dhaka
تصویر: Rajib Paul

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک سیاست دان نے ضلع کوچ بہار میں بریانی کی دو مقامی دوکانوں کو اس الزام کے تحت بند کرنے پر مجبور کر دیا کہ ان کی بریانی میں جو مسالے استعمال ہوتے ہیں، ان سے کھانے والوں مردوں کی قوت باہ متاثر ہو رہی ہے۔ 

آسام میں گائے کے گوشت پر پابندی کی تیاری

ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی اور سابق ریاستی وزیر رابندر ناتھ گھوش کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ یہ شکایت کرتے رہے ہیں کہ بریانی بنانے کے لیے استعمال ہونے والے اجزا اور مصالحے مردوں کی جنسی خواہش کو کم کر رہے ہیں۔

الزام کیا ہے؟

رابندر ناتھ گھوش نے مقامی میڈیا سے بات چیت میں کہا، ''گزشتہ کئی دنوں سے علاقے کے لوگوں کی طرف سے یہ شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ انہیں، نہیں معلوم کہ بریانی بنانے کے لیے کون سے مصالحے استعمال کیے جا رہے ہیں، جس سے مردوں کی جنسی خواہش میں کمی آتی جا رہی ہے۔''

مسٹر گھوش کوچ بہار میونسپلٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ ان کا یہ بھی الزام ہے کہ بہار اور اتر پردیش جیسی ریاستوں کے لوگ علاقے میں بریانی کا کاروبار کر رہے ہیں اور متاثرہ دکانیں بغیر لائسنس کے چل رہی تھیں۔

گائے کے ہندو محافظوں کے ہاتھوں ایک مسلمان ہلاک، دوسرا زخمی

انہوں نے کہا، ایسی تمام طرح کی شکایات کے بعد ہم یہاں آئے تو معلوم ہوا کہ دکانوں کے پاس کاروباری لائسنس بھی نہیں ہے، اس لیے دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔''

ممتا بنرجی کی حکومت کو قدرے سیکولر سمجھا جاتا ہے اور وہاں بریانی کے مصالحے اور جنسی خواہشات میں کمی کے درمیان تعلق کا یہ نیا معاملہ سامنے آیا ہےتصویر: Rajib Paul

سیاسی شعبدہ بازی

بھارت میں گوشت، سبزی، بریانی اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کے حوالے سے سیاست کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں میں تو آئے دن گائے کے گوشت کے نام پر قتل بھی اب ایک عام بات ہے۔

 تاہم ریاست مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی حکومت کو قدرے سیکولر سمجھا جاتا ہے اور وہاں بریانی کے مصالحے اور جنسی خواہشات میں کمی کے درمیان تعلق کا یہ نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ڈی ڈبلیو بنگلہ سروس کے لیے کام کرنے والے سینیئر صحافی شیامنتک گھوش کا کہنا ہے کہ بی جے پی اسے فرقہ پرستی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم اس کا ''کمیونلزم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ در اصل ایک طرح سے اپوزیشن سیاسی گروپ کے اسپیس کو حاصل کرنے کی لڑائی ہے۔''

گھوش کا کہنا ہے کہ ان کی اطلاع کے مطابق ان دوکانوں کا تعلق اس گروپ سے ہے، جن کا تعلق اپوزیشن گروپ سے تھا اور اس پر کافی دنوں سے کچھ جھگڑا بھی چل رہا تھا، شاید اسی لیے دوکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ریاست مغربی بنگال میں تقریبا 30 فیصد مسلمانوں کی آبادی ہے اور اس ریاست میں بھی بی جے پی اقتدار حاصل کرنے کے لیے پوری کوششیں کرتی رہی ہے۔ لیکن ابھی تک اسے کامیابی نہیں ملی ہے۔ اس کے برعکس پڑوسی ریاست آسام میں تیس فیصد سے بھی زیادہ مسلمان ہیں، تاہم وہاں بی جے پی حکومت ہے۔

گائے نے بھارتی معاشرے کو تقسیم کر دیا

03:24

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں