1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتبھارت

بھارت: جموں و کشمیر میں پانچ عسکریت پسند ہلاک

19 دسمبر 2024

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے کولگام میں بھارتی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران پانچ عسکریت پسند ہلاک اور دو فوجی زخمی ہوئے۔ رواں برس کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور متعدد اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔

کشمیر میں بھارتی فوج
بھارتی حکام کا دعوی ہے کہ تلاشی مہم کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے سبب انکاؤنٹر شروع ہو گیاتصویر: Nasir Kachroo/NurPhoto/picture alliance

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز جنوبی ضلع کولگام میں تصادم کے دوران پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوئے، جبکہ اس آپریشن میں دو فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

فوجی حکام کے ایک بیان کے مطابق یہ آپریشن اس وقت شروع ہوا جب سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر، کدر کے علاقے میں، تلاشی  مہم شروع کی۔

برطانیہ: کشمیر کانفرنس میں بھارت اور پاکستان پر تنقید

حکام کا دعوی ہے کہ تلاشی مہم کے دوران عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے سبب انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔

بھارتی فوج نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، "مخصوص انٹیلیجنس ان پٹ کی بنیاد پر، بھارتی فوج اور ریاستی پولیس نے کولگام کے کدر میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔۔۔۔۔ دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ  کا موثر جواب دیا گیا۔"

جموں کشمیر میں بڑھتے ہوئے حملے، امن کے بھارتی دعووں کی نفی

اس ماہ کے اوائل میں بھارتی فوج نے سری نگر کے داچی گام علاقے میں بھی جنید احمد بٹ نامی ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا، جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ وہ سونمرگ کے گگن گیر کے علاقے میں ہونے والے حملے میں ملوث تھے، جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت نے حالیہ پر تشدد حملوں کے تناظر میں، ملک کے انسداد دہشت گردی یونٹ، نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے ایک خصوصی ٹاسک فورس کو جموں میں تعینات کرنے کا حکم دیاتصویر: RAKESH BAKSHI/AFP

گزشتہ ماہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور سری نگر کے خانیار میں بھی بھارتی فوج نے تین عسکریت پسندوں کو تصادم میں مارنے کا دعوی کیا تھا۔

بھارت: چھ برسوں میں جموں وکشمیر اسمبلی کا پہلا اجلاس، دفعہ 370 پر ہنگامہ

رواں برس جموں و کشمیر میں پرتشدد واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر جموں خطے میں، جس کے بیشتر اضلاع متاثر ہوئے، جہاں مختلف واقعات میں اب تک 44 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے 18 بھارتی فوجی، 14 عام شہری اور 13 عسکریت پسند ہیں۔

جموں کشمیر: گاؤں کے دفاعی رضاکاروں کا اغوا اور قتل

گزشتہ ماہ بھارتی حکومت نے حالیہ پر تشدد حملوں کے تناظر میں، ملک کے انسداد دہشت گردی یونٹ، نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے ایک خصوصی ٹاسک فورس کو جموں میں تعینات کرنے کا حکم دیا۔

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

کشمیر پر بات کیے بغیر ہی کیا بھارت اور پاکستان کے مابین مذاکراتی عمل شروع ہو سکے گا؟

02:32

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں