1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت: جی ٹوئنٹی میں بھی ’ہندوتوا ایجنڈے‘ کی تشہیر کی کوشش

صلاح الدین زین
9 نومبر 2022

بھارت نے جی20 کی صدارت کے لیے جو لوگو جاری کیا ہے، اس میں بی جے پی کا انتخابی نشان اور ہندو مذہب کی مقدس علامت کنول کا پھول شامل ہے۔ اپوزیشن کانگریس پارٹی نے اس اقدام پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

G20 Summit in Osaka l Logo
تصویر: Metin Aktas/AA/picture alliance

بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی نے بدھ کے روز ہندو قوم  پرست جماعت بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر اس بات کے لیے سخت نکتہ چینی کی کہ اس نے جی 20  کی صدارت کے سرکاری لوگو میں بھی پارٹی کا انتخابی نشان کنول کے پھول کا استعمال کر لیا۔

روس معنی خیز سفارتکاری نہیں چاہتا، امریکی وزیر خارجہ

بھارت آئندہ برس 19 ممالک اور یورپی یونین پر مشتمل بین الحکومتی فورم 'جی20' کی صدارت کرنے والا ہے اور اس کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ایک لوگو اور تھیم ویب سائٹ کی نقاب کشائی کی تھی۔

جی ٹوئنٹی سمٹ، موسمیاتی تبدیلیاں سب سے اہم موضوع

اس میں جی 20 کے ’صفر‘  کو ایک گلوب کی شکل میں  اس گلوب کوہندوؤں  کے لیے مقدس پھول ’کنول‘ پر رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کنول کا پھول ہندو اور بُدھ مت میں بطورایک مذہبی علامت رائج ہے۔ ہندو عقیدے کے مطابق کنول در اصل بھگوان وشنو کی ناف ہے، جس سے دنیا کی ہر چیز وجود میں آئی۔ اسی تقدس کے عقیدے کی بنا پر ہی، ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے کنول کو اپنا انتخابی نشان بھی منتخب کیا ہے۔

 کانگریس پارٹی کی تنقید

کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے اس پر اپنے رد عمل میں کہا بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے کانکریس پارٹی کے پرچم کو قومی پرچم بنانے کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا لیکن، ’’بی جے پی بڑی بے شرمی سے اپنے آپ کو فروغ دینے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرنا چاہتی ہے۔‘‘

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ’’تقریبا 70 برس قبل نہرو نے کانگریس کے پرچم کو بھارتی پرچم بنانے کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ لیکن اب بی جے پی نے جی 20 کی صدارت کے لیے جو لوگو جاری کیا ہے اس میں اپنی پارٹی کے انتخابی نشان کو رکھا ہے۔ بڑی تعجب کی بات ہے کہ اب ہمیں یقین ہو چلا ہے کہ مسٹر مودی اور بی جے پی بے شرمی سے اپنے آپ کو فروغ دینے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں ہونے دیتے۔‘‘

بھارت آئندہ برس 19 ممالک اور یورپی یونین پر مشتمل بین الحکومتی فورم 'جی20' کی صدارت کرنے والا ہے اور اس کے لیے ایک لوگو اور تھیم ویب سائٹ کی نقاب کشائی کی گئی ہےتصویر: Ludovic Marin/AFP/Getty Images

مودی نے کیا کہا؟

جی 20 کے لیے اس لوگو کے اجرا کے ساتھ ہی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کنول ملک کا قومی پھول ہے، جو چیلنجز کے دوران ترقی کا عکاس ہے۔ اس لوگو کے نیچے ہندی زبان میں لکھا ہے، ’’گلوب سیارے کے تئیں، لوگوں کی موافقت کے ساتھ اس بھارتی نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے، جو فطرت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کا عکاس ہے۔‘‘

نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ لوگ کنول کو بھارت کے قدیم ورثے، یقین اور اس کی فکر کی علامت سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جی 20 کی صدارت بحران اور افراتفری کے ایک ایسے دور میں کر رہا ہے، جب دنیا اس صدی میں ایک آنے والی تباہ کن عالمی وبا، تنازعات اور بہت سی معاشی بے یقینیوں کے اثرات سے نمٹ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا، ’’جی 20 کے لوگو میں کنول کا پھول اس اُمید کی نمائندگی کرتا ہے کہ حالات چاہے کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، کنول کا پھول ہر حال میں کھلتا ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’’بھارتی ثقافت میں، علم اور خوشحالی کی دونوں دیویاں کنول پر بیٹھی ہیں۔ آج دنیا کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ مشترکہ علم جو ہمارے حالات پر قابو پانے میں ہماری مدد کرتا ہے اور ایک مشترکہ خوشحالی جو آخری میل پر بیٹھے آخری شخص تک پہنچتی ہے۔ اسی لیے گلوب کو کنول پر  رکھا گیا ہے۔‘‘  لوگو میں کنول کی سات پنکھڑیاں بھی نمایاں ہیں۔ یہ سات براعظموں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ موسیقی کی عالمی زبان میں دھنوں کی تعداد بھی سات ہے۔ موسیقی میں، جب سات نوٹ ایک ساتھ آتے ہیں، تب وہ کامل ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔‘‘

لیکن سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے کانگریس پارٹی کے اس موقف کا ساتھ دیا کہ ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے جی 20 جیسے اہم سربراہی اجلاس کو بھی نہ صرف ہندوتوا کے رنگ میں رنگنے کی کوشش کی ہے، بلکہ اپنی جماعت کو فروغ دینی کی بھی کوشش کر رہی ہے۔

بھارت: مسجد-مندر تنازعہ: کیا ایودھیا صرف ہندوؤں کا ہے؟

03:50

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں