1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت: خواجہ سراؤں کا پولیس فورس میں بھرتی کا مطالبہ

3 جولائی 2023

بھارت میں ٹرانس جینڈر کو عوامی خدمات کے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے سے متعلق قوانین موجود ہیں، تاہم نوکر شاہی کی رکاوٹوں کی وجہ سے یہ برادری اپنی کمیونٹی کی بہتری کے لیے کام کرنے کے خواب پورا نہیں کر پا رہی ہے۔

Indien, Neu Delhi | Transgender Protest
تصویر: Dharvi Vaid/DW

بھارتی ریاست مہا راشٹر کی ایک ٹرانس جینڈر نکیتا مکھیڈال کے لیے یہ ایک آزمائشی دن تھا، جو ریاستی پولیس فورس میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کے لیے کئی برسوں سے لڑ رہی ہے۔

نیا بھارتی قانون حقوق کے منافی ہے، ٹرانس جینڈر کمیونٹی

بھارتی فوج کے لباس میں ملبوس نکیتا نے دیگر خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر اس احتجاجی مارچ کی قیادت کی، جو مہا راشٹر میں پولیس میں بھرتی کی درخواست سے متعلق پالیسیوں کے خلاف تھا۔ دو ماہ میں یہ ان کا دوسرا مظاہرہ تھا۔

بھارت: سپریم کورٹ نے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس تسلیم کر لیا

نکیتا مکھیڈال کو پیدائش کے وقت ایک مرد قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا، ''یہ ہمیشہ سے ہی صنفی شناخت کی لڑائی رہی ہے۔''

پاکستانی ٹرانسجینڈرز کی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف قانونی لڑائی

وہ کہتی ہیں: ''جب میں تقریباً چار برس کی تھی، تو میرے رویے لڑکیوں کی طرح نظر آنے لگے۔ مجھے لڑکی ہونا پسند تھا۔ میرا جسم مجھے ایسا کرنے پر مجبور کر رہا تھا، مجھے لڑکی کی طرح چلنے اور لڑکی کی طرح بات کرنے پر مجبور کر رہا تھا۔ معاشرے نے مجھے بتایا کہ میں مختلف ہوں۔''

پاکستان میں خواجہ سراؤں کی جنس کے تعین سے متعلق قانون کالعدم

مکھیڈال کو احساس ہوا کہ وہ سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنے کے بعد پولیس افسر بننا چاہتی ہیں۔ انہوں نے سن 2022 میں مہا راشٹر پولیس فورس کے لیے اپلائی کیا۔ تاہم انہیں معلوم ہوا کہ اس میں کسی تیسری صنف کا کوئی آپشن نہیں ہے اور انہیں خواتین کے زمرے کے تحت درخواست دینے کی بھی اجازت نہیں تھی۔

حساس مردوں کو زنانہ کہنا ایک گالی کیوں ہے؟

پھر نکیتا اور کئی دوسرے ٹرانس جینڈر نے مل کر ایک انتظامی ٹرائبیونل سے رجوع کیا، جس نے ریاست کو حکم دیا کہ وہ بھرتی کرنے کے فارم میں خواجہ سراؤں کے لیے بھی ایک کالم کا بندوبست کرے۔

دو خواجہ سرا خواتین بھی وفاقی جرمن پارلیمان میں پہنچ گئیں

وہ کہتی ہیں کہ محکمہ پولیس نے اس حکم کے خلاف عدالت میں اپنی دلیل پیش کی کہ ''ہم پولیس میں بھرتی کے قابل نہیں ہیں۔ ہمارے وکیل نے دلیل دی کہ بغیر جانچ کے اور جسمانی اور تحریری امتحان لیے بغیر ہمیں کیسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے؟ ہائی کورٹ نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا۔''

بنگلہ دیش میں خواجہ سراؤں کے لئے وراثت کے حقوق

ٹرانس جینڈر درخواست دہندگان کو رکاوٹوں کا سامنا

دسمبر 2022 میں خواجہ سراؤں کو بھی بھرتی کا فارم پر کرنے کی اجازت دی گئی۔ تاہم یہ عمل آسان نہیں تھا۔ نکیتا نے بتایا کہ انہیں درخواست مکمل کرنے کے لیے صرف پانچ دن کا وقت دیا گیا۔

وہ کہتی ہیں، ''اس کے باوجود تقریبا 73 خواجہ سراؤں نے فارم بھرے۔ لیکن اگر یہ وقت ایک ماہ کا دیا گیا ہوتا، تو شاید 1,000 درخواستیں آتیں۔''

پھر انہیں جسمانی معیار کے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے تین ماہ کا وقت دیا گیا۔ انہوں نے بتایا، ''حکومت کا رویہ ہمارے ساتھ منفی تھا اور وہ پہلے ہی فیصلہ کر چکے تھے کہ ہم اس کے اہل نہیں ہیں۔''

بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو تیسری جنس سمجھا جائے گا۔ فیصلے میں حکومت کو یہ بھی حکم  دیا گیا تھا کہ خواجہ سراؤں کو ملازمتوں اور تعلیم میں شامل کرنے کے لیے ایک فیصد کا ریزرویشن بھی فراہم کیا جائےتصویر: Sukhomoy_ Sen/Eyepix Group/IMAGO

نکیتا نے جسمانی امتحان میں کامیابی بھی حاصل کی۔ تاہم انہیں یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ دیگر ٹرانس جینڈر درخواست گزاروں کے ساتھ ان کا نام بھی خواتین کے کالم میں درج کیا گیا۔ اس کے باوجود کہ اس میں تیسری جنس کو شامل کرنے کے لیے کافی کوشش کی گئی تھی۔

جب تحریری امتحان کا وقت آیا تو ٹرانس جینڈر گروپ کو مرد اور خواتین گروپوں کے ساتھ ہی شامل کر دیا گیا، جبکہ ان دونوں کے پاس تیاری کے لیے بہت زیادہ وقت تھا۔

نکیتا نے بتایا کہ ''ہمیں نااہل قرار دے دیا گیا کیونکہ ہم ان عام زمروں کے لوگوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے تھے۔''

37 سالہ نکیتا ابھی بھی ریاست مہا راشٹر میں پولیس فورس میں درخواست دینے کی مقررہ عمر کی حد کے اندر ہی ہیں۔ وہ محسوس کرتی ہیں کہ اگر ضرورت سے زیادہ پیچیدہ بیوروکریسی نہ ہوتی تو انہیں قبول کر لیا جاتا۔ تاہم وہ دوسرے ایسے خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے مہم چلانے کا کام جاری رکھیں گی، جنہیں اسی طرح کی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

سن 2014 میں بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو تیسری جنس سمجھا جائے گا۔ فیصلے میں حکومت کو یہ بھی حکم  دیا گیا تھا کہ خواجہ سراؤں کو ملازمتوں اور تعلیم میں شامل کرنے کے لیے ایک فیصد کا ریزرویشن بھی فراہم کیا جائے۔

بھارت میں ٹرانس جینڈر گروپ اسی ایک فیصد ریزرویشن کو نافذ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک صرف جنوبی ریاست کرناٹک کی حکومت نے ہی سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کے لیے ایک فیصد ریزرویشن پر عمل کیا ہے۔

ٹرانس جینڈر کمیونٹی میں عوامی خدمت کا جذبہ

ریاست چھتیس گڑھ میں سن 2021 میں پولیس فورس کے ذریعے 13 خواجہ سراؤں کو بھرتی کیا گیا تھا۔ اب نو خواجہ سرا چھتیس گڑھ پولیس کی اس خصوصی یونٹ کا بھی حصہ ہیں، جسے ماؤ نواز باغیوں سے متاثرہ علاقوں میں تعینات کیا جاتا ہے۔

چھتیس گڑھ پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''وہ خصوصی وارفیئر ٹریننگ سے گزر رہے ہیں۔ وہ کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ کافی حوصلہ افزا ہیں۔ اور فورس میں شامل ہونے کے بعد ان کا حوصلہ بہت بلند ہے۔''

ان کا مزید کہنا تھا، ''اس اقدام نے فورس کو مزید جامع اور حساس بھی بنا دیا ہے۔ پولیس فورس سے غیر جانبدار رہنے اور حساس ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔ اگر آپ معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کریں، تو یہ غیر جانبداری اور حساسیت زیادہ نظر آتی ہے۔''

سینیئر عہدیدار نے کہا کہ محکمہ پولیس نے اپنی صفوں میں خواجہ سراؤں کا خیرمقدم کیا ہے۔ ''ایک بار جب آپ تیسری جنس کو شامل کر لیتے ہیں، تو فورسز کو حساس بنانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ فورسز کے اندر کوئی تفریق نہ ہو۔ پولیس فورس میں بھی لوگ اسی معاشرے سے ہیں، جہاں سے تیسری جنس کے لوگ ہیں۔ اب آپ اسی فورس میں ہیں اور آپ کو کندھے سے کندھا ملا کر ڈیوٹی کرنی ہے۔''

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی شکایت نہیں ہے، لیکن تسلیم کیا کہ مستقبل میں پیچیدگیاں ہو بھی سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا، ''کچھ چیلنجز ہو سکتے ہیں، جیسے کہ علیحدہ بیت الخلاء یا بیرک وغیرہ۔ ابھی تک یہ سامنے نہیں آیا ہے، لیکن یہ چند چیلنجز ہیں جن کا میں اندازہ لگا رہا ہوں۔ ابھی، خواجہ سراؤں کی تعداد بھی بہت کم ہے، ایک بار جب تعداد بڑھے گی، تو اس طرح کے کے چیلنجوں کا امکان ہو سکتا ہے۔''

نکیتا کا خیال ہے کہ جب خواجہ سراؤں کو سرکاری ملازمتوں میں جانے کی اجازت دی جائے گی تو یہ مساوات کی اصل پیروی ہو گی۔

وہ کہتی ہیں، ''سب سے بڑی تبدیلی تو یہ ہو گی کہ ٹرانس جینڈر بھیک مانگنے اور جنسی کام جیسے ذرائع آمدن سے الگ ہو جائیں گے۔ ایک بار جب ہم سرکاری نوکریاں حاصل کرنا شروع کر دیں گے تو ہماری آنے والی نسلیں دیکھیں گی کہ اس کے علاوہ اور بھی آپشنز ہیں اور عزت کی زندگی بھی ہے۔''

ص ز /ج ا (دھاروی وید)

نئی دہلی کی اولین ٹرانس جینڈر کونسلر

02:35

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں