1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سکھوں کی مقدس عبادت گاہ میں ’توہین آمیز عمل‘، ایک شخص قتل

19 دسمبر 2021

بھارت کے شہر امرتسر میں سکھوں کے تاریخی ’گولڈن ٹیمپل‘ میں ایک شخص کو عبادت گاہ کے اندر مبینہ ’توہین آمیز حرکت‘ کرنے کے الزام میں تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

دکھوں کی مقدس عبدت گاہ گولڈن ٹیمپل
پولیس نے مقتول شخص کی عمر بیس سے بچیس برس کے درمیان بتائی ہےتصویر: Narinder Nanu/AFP/Getty Images

بھارت کے مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ اٹھارہ دسمبر کی شام اس وقت پیش آیا، جب معمول کی مذہبی رسومات کے دوران ایک شخص نے سکھوں کی مقدس کتاب  گرو گرنتھ صاحب  کے قریب رکھی ہوئی 'سری صاحب‘ نامی تلوار اٹھانے کی کوشش کی۔

مقدس مقام کی توہین

یہ دعائیہ تقریب ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی جا رہی تھی۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  گولڈن ٹیمپل  میں موجود عبادت گزار اور دربار صاحب کا انتظامی عملہ مقتول شخص کو روکنے کے لیے اس کی جانب بڑھ رہا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے مقامی نیوز چینل نئی دہلی ٹی وی کو بتایا کہ اس حرکت کے بعد مذکورہ شخص کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مزید تفصیلات جاننے کے لیے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

امرتسر پولیس کے ڈپٹی کمشنر پرمندر سنگھ بندل نے مقتول کی عمر بیس سے بچیس برس کے درمیان بتائی اور کہا کہ اس نے سر پر زرد رنگ کا رومال باندھ رکھا تھا، ''اس شخص نے جیسے ہی [تلوار اٹھانے کے لیے] آگے بڑھنے کی کوشش کی تو وہاں موجود لوگوں نے اسے روک دیا اور باہر لے گئے، وہاں تشدد کا واقعہ پیش آیا اور اس نوجوان کی موت ہو گئی۔‘‘

نوجوان کا پرتشدد قتل

بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے، '' گردوارے کی انتظامیہ نے اس نوجوان شخص سے پہلے پوچھ گچھ کی لیکن اس نے اپنے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور اس کے پاس شناختی دستاویز بھی موجود نہیں تھیں۔‘‘ اس کے بعد مشتعل افراد نے توہین آمیز حرکت کرنے کے الزام میں اس شخص کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق منتظمین کی کمیٹی کے ہیڈکوارٹر کے باہر مقتول شخص کی لاش رکھ دی گئی تھی۔

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کے دفتر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ''مقدس مقام کی توہین کا یہ ایک افسوسناک عمل ہے۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے پولیس کو واقعے کی جامعہ تحقیقات کرنے کا کہا ہے۔

ع آ / ا ا (اے پی،ب م)

ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کا جنم دن کیسے منایا گیا

03:39

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں