1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت: پائلٹ کا دوران پرواز طیارے میں کرپان رکھنے کا مطالبہ

13 دسمبر 2023

بھارت میں ایک نجی ایئرلائن کے پائلٹ نے پرواز کے دوران کرپان ساتھ لے جانے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ قانونی طور پر طیارے میں کسی کو بھی اس طرح کا سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

کرپان
کرپان ایک چھوٹے قسم کا چاقو یا کرولی ہوتی ہے، جو سکھ خالصہ کی پانچ امتیازی نشانیوں میں سے ایک ہےتصویر: Money Sharma/AFP/Getty Images

بھارت میں ایک نجی ایئر لائن انڈی گو کے ساتھ کام کرنے والے پائلٹ نے دوران پرواز 'کرپان' لے جانے کی اجازت دینے کے لیے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے اور اس معاملے میں مرکزی حکومت سے نئی ہدایات جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

بھارت:خالصتان حامیوں کے خلاف کارروائی پر اکال تخت برہم

کرپان ایک چھوٹے قسم کا چاقو یا کرولی ہوتی ہے، جو سکھ خالصہ کی پانچ امتیازی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ سکھ مذہب کے پیروکار عام طور پر اسے اپنے ساتھ رکھتے یا پھر بعض اوقات اس کی چھوٹی شکل میں اسے پہنتے بھی ہیں۔

بھارت: سکھ علیحدگی پسندوں نے پنجاب کی 'خود مختاری اور آزادی' کا مطالبہ کر دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹ کا نام انگد سنگھ ہے، جنہوں نے ناگ پور ہائی کورٹ کی بنچ کے سامنے دائر اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ انہیں بھارتی آئین کی دفعہ 25 کے تحت مذہبی آزادی کی ضمانت ہے اور اس طرح انہیں ہمہ وقت کرپان رکھنے کا حق حاصل ہے۔

بھارت: یوم آزادی پر بھارتی پرچم کے بجائے سکھ پرچم لہرانے کی اپیل

ان کی درخواست پر سماعت کے جواب میں جسٹس نتن سمبرے اور ابھے منتری کی ڈویژن بنچ نے مرکزی حکومت اور ایئر لائن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس بارے میں جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت 29 جنوری 2024 کو مقرر کی ہے۔

بھارت میں جو مسلمہ اصول و ضوابط ہیں، اس کے مطابق ہوائی اڈوں یا ایئر لائنز پر کام کرنے والے ملازمین کو، کرپان رکھنے کی اجازت نہیں ہےتصویر: Ryan Heffernan/Aurora Photos/imago images

انگد سنگھ کے وکیل ساحل شیام دیوانی کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کی وزارت کی طرف سے جو پابندیاں ہیں، اس میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس مارچ میں حکومت نے سکھ مسافروں کو ایک خاص سائز کا کرپان لے جانے کی اجازت دیتے ہوئے اس سلسلے میں بعض رہنما خطوط بھی جاری کیے تھے۔

بھارت: حجاب کے بعد اب 'دستار' کا تنازع

لیکن اس حوالے سے بھارت میں جو مسلمہ اصول و ضوابط ہیں، اس کے مطابق ہوائی اڈوں یا ایئر لائنز پر کام کرنے والے ملازمین کو کرپان رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

بھارت: سکھوں کی مقدس عبادت گاہ میں مبینہ ’توہین آمیز عمل‘، ایک نوجوان قتل

البتہ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور چونکہ مسافروں کو ہوائی جہاز میں کرپان لے جانے کی اجازت دی گئی ہے، تو ایئر لائن کے عملے کو بھی وہی حقوق نہ دینا منطقی خلاف ورزی ہے۔

بھارت میں اس سے پہلے بھی کئی بار داڑھی رکھنے یا حجاب پہننے جیسے مذہبی حقوق کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا جاتا رہا ہے، تاہم ایسے بیشتر معاملات میں عدالتیں کمپنی کے قوانین یا حکومتی موقف کی حمایت کرتی رہی ہیں۔

بھارتی اور پاکستانی سکھوں کا سال نو کے موقع پر جشن

03:23

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں