1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شری گُنڈیچا مندر کے قریب بھگدڑ، تین ہلاک متعدد زخمی

کشور مصطفیٰ اے پی، اے ایف پی کے ساتھ
29 جون 2025

مشرقی بھارت میں ہندوؤں کے تہوار ’رتھ یاترا‘ کے موقع پر ہجوم کے بہت زیادہ بڑھ جانے سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

2025ء میں پوری میں منعقد ہونے والا  تہوار ’رتھ یاترا‘
ہر سال تہوار ’رتھ یاترا‘ میں شرکت کے لیے ہندوؤں کی ایک بڑی تعداد یہاں جمع ہوتی ہےتصویر: AP/picture alliance

نئی دہلی سے نیوز ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس کی طرف سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج اتوار 29 جون کو بھارتکی مشرقی ریاست اڑیسہ  کے مشرقی ساحلی خطے پر واقع ضلع  پوری میں ہندوؤں کے ایک مقبول تہوار 'رتھ یاترا‘ میں شرکت کرنے والوں کا ہجوم بڑھنے کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام نے اس بارے میں بتایا۔

بیساکھی میلہ: ہزاروں بھارتی سکھوں کی پاکستان یاترا

06:11

This browser does not support the video element.

پوری کے ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار سدھارتھ شنکر سوین نے اپنے بیان میں کہا، ''پوری کے ایک مندر میں دیوتاؤں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے یہاں جمع ہونے والے عقیدت مندوں کا ہجوم ایک دم سے بڑھنا شروع ہوا اور مجمع اتنا بڑھ گیا  کہ اس میں کچھ لوگوں کا دم گھٹنے لگا، وہ بے ہوش ہو گئے، کچھ کی سانس بند ہونے لگی۔‘‘

سوین نے ایسو سی ایسٹڈ پریس کو مزید بتایا کہ فوری طور سے 15 زائرین کو مقامی سرکاری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی عملے نے ان میں سے تین کو مردہ قرار دے دیا۔ ہسپتال لائے گئے ان افراد میں سے 12 افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

پوری میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد وہاں کے ہسپتال میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لواحقینتصویر: AP/picture alliance

مقامی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح یہ واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع پوری میں شری گنڈیچا مندر کے قریب صبح چار بجے اُس وقت  پیش آیا جب یاتریوں کی ایک بڑی تعداد  دیوتاؤں کے جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھی۔

پوری، مندروں کا گڑھ

پوری کا ساحلی شہر ہر سال ہندو مذہبی تقریبات اور تہواروں سے سجتا ہے۔ یہاں منایا جانے والا  ''رتھ یاترا‘‘ یا رتھ کا تہوار، دنیا کے قدیم ترین مذہبی تہواروں میں سے ایک ہے، جس میں بہت بڑا مذہبی جلوس بھی نکلتا ہے۔  اس تہوار کے موقع پر ہندو دیوتاؤں کے مجسموں کو مندر سے نکال کر مجمع میں لایا جاتا ہے۔

یہ تہوار ہندو مذہب کے سب سے زیادہ قابل احترام تہواروں میں سے ایک ہے جو ہر سال لاکھوں عقیدت مندوں کو اپنے طرف کھینچ لاتا ہے۔

بھارت میں ہر بڑے مذہبی تہواروں اور ہجوم میں اکثر بھگدڑ مچنے کے واقعے میں ہلاکتیں ہوتی ہیںتصویر: NIHARIKA KULKARNI/AFP

سرکاری انتظامیہ کی کوتاہی پر سوال

دریں اثناء ریاست اڑیسہ کے ایک سابق اعلیٰ منتخب عہدیدار نوین پٹ نائک نے ضلع پوری میں رونما ہونے والے اس ناخوشگوار واقعے کے بارے میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، ''موقع پر ہجوم کا انتظام سنبھالنے کے لیے کوئی حکومتی مشینری موجود نہیں تھی۔ یہ انتظامیہ کی طرف سے ڈیوٹی میں حیران کن کوتاہی کی نشاندہی ہے۔‘‘

پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی خوشیاں

03:16

This browser does not support the video element.

نوین پٹنائک نے حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا، ''حالانکہ میں حکومت پر مجرمانہ غفلت کا الزام لگانے سے گریز کرتا ہوں، لیکن اس کی صریح بے حسی نے بلاشبہ اس سانحے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘‘

اے پی، اے ایف پی کے ساتھ

ادارت: افسر اعوان

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں