1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت: عمران خان، بلاول اور عابدہ پروین کے اکاؤنٹس پر پابندی

صلاح الدین زین ڈی ڈبلیو، نئی دہلی
5 مئی 2025

بھارتی حکومت نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے۔

عمران خان بلاول بھٹو
دونوں رہنماؤں کے آفیشل ایکس ہینڈل کو ان کے "بھارت مخالف اور موجودہ کشیدہ صورتحال سے متعلق بدنیتی پر مبنی مواد" کے الزام میں بند کیا گیا ہے

بھارتی حکومت نے اتوار کے روز پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا۔

دونوں کے آفیشل ایکس ہینڈل کو ان کے "بھارت مخالف اور موجودہ کشیدہ صورتحال سے متعلق بدنیتی پر مبنی مواد" کے الزام میں بند کیا گیا ہے۔

بھارت پہلے ہی حکومت پاکستان کا سرکاری ایکس ہینڈل اور ملک کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک کر چکا ہے۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا ایکس اکاؤنٹ بھی بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔

پاکستان بھارت کشیدگی: سلامتی کونسل میں علاقائی صورتحال پر بریفنگ

پاکستان کی اہم شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندیاں

بھارت نے کرکٹر وسیم اکرم اور شعیب اختر سمیت پاکستان کی بہت سی اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤٹنس پر پہلے ہی پابندی عائد کر دی تھی اور اب معروف گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اور ایکس پر ان کے تین آن لائن نیوز پورٹلز کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔

عابدہ پروین ان متعدد پاکستانی مشہور شخصیات میں شامل ہیں، جن کے اکاؤنٹس اب بھارت میں دستیاب نہیں ہیں۔ اس میں ہانیہ عامر، علی ظفر، سجل علی اور ماہرہ خان جیسی شخصیات شامل ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی: سوشل میڈیا پر میمز کا ’طوفان‘ برپا

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی اب بھارتی صارفین کے لیے قابل رسائی نہیں ہے۔

عابدہ پروین ان متعدد پاکستانی مشہور شخصیات میں شامل ہیں، جن کے اکاؤنٹس اب بھارت میں دستیاب نہیں ہیں۔ اس میں ہانیہ عامر، علی ظفر، سجل علی اور ماہرہ خان جیسی شخصیات شامل ہیںتصویر: AP

بیشتر پاکستانی میڈیا اداروں تک رسائی محدود

بھارت نے پاکستان کے سب سے معتبر میڈیا اداروں کے خلاف بھی اقدام کیے ہیں، جس میں ڈان نیوز، ارشاد بھٹی، سماء ٹی وی، اے آر وائی نیوز، بول نیوز، رفتار، دی پاکستان ریفرنس، جیو نیوز، سماء اسپورٹس، جی این این، عزیر کرکٹ، عمر چیمہ ایکسکلوسیو، عاصمہ شیرازی، منیب فاروق، سنو نیوز ایچ ڈی، اور راضی نامہ جیسے معروف نام شامل ہیں۔

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں شہریوں کو خوراک ذخیرہ کرنے کی ہدایت

بھارت کا دعوی ہے کہ یہ چینلز اس کی قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اور امن عامہ سے متعلق غلط معلومات پھیلاتے ہوئے پائے گئے۔

ان یوٹیوب چینلز کے مجموعی ناظرین کی تعداد کئی کروڑ بتائی جاتی ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ میڈیا نیٹ ورکس غلط اور غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلا رہے تھے جس کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا، فرقہ وارانہ انتشار کو ہوا دینا، اور بھارت کے اندر امن عامہ کو خراب کرنا ہے۔ 

پاکستانی اداکار فواد خان اپنی نئی فلم 'عبیر گلال‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کر رہے تھے، جس میں اداکارہ وانی کپور ان کے ساتھ ہیں۔ تاہم پہلگام میں ایک المناک حملے کے بعد سے اس فلم کے بائیکاٹ کے مطالبات شروع ہوئے، جس کی وجہ سے یہ فلم بھی مشکل میں پڑ گئی ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی، کسانوں میں بےچینی

03:23

This browser does not support the video element.

صلاح الدین زین صلاح الدین زین اپنی تحریروں اور ویڈیوز میں تخلیقی تنوع کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں