1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت: ’فانی‘ کل جمعے کو بھارت سے ٹکرائے گا

2 مئی 2019

بھارت کے مشرق میں واقع ساحلی علاقوں سے لاکھوں افراد کو سمندری طوفان کی وجہ سے محفوظ مقامات پر منقل کیا جا چکا ہے۔ طوفان ’ فانی‘ کل جمعہ تین مئی کو بھارت سے ٹکرائے گا۔

Indien Zyklon Fani
تصویر: Reuters

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نئی دہلی حکومت نے شمال مشرقی ساحلی پٹی سے مزید دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے اور اس طرح ریاست اڑیسہ میں سمندری طوفان ’فانی‘ کی وجہ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیے جانے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ کے لگ بھگ ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ’فانی‘ نامی یہ سمندری طوفان خلیج بنگال میں پیدا ہو رہا ہے اور یہ مندروں کے حوالے سے مشہور شہر ’پوری‘ سے جمعے کی صبح ٹکرائے گا۔ اس موقع پر اس علاقے سے سیاحوں اور مقامی افراد کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے باہر نکالا گیا ہے، جس کے بعد ساحل بالکل ویران ہو چکے ہیں۔

تصویر: Reuters

حکام نے بتایا، ’’شہریوں کو اسکولوں، خصوصی مراکز اور دیگر عمارتوں میں رکھا گیا ہے۔‘‘ بھارتی محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ فانی کے ساتھ 170 سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں بھی ہیں اور اسے خطرے کے حساب سے تیسرے درجے میں رکھا گیا ہے۔

حکام نے ریاست کی دو اہم بندرگاہوں پر کام بھی روک دیا ہے جبکہ بحری جہازوں کو بندرگارہ سے دور لنگر انداز کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی طرح کے نقصان سے بچا جا سکے۔

 اڑیسہ کی انتظامیہ نے کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی سو اہلکار تعینات کیے ہیں۔ اس دوران تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ  15 مئی تک ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی چھٹی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارت میں سمندری طوفان ’وردھا‘

01:29

This browser does not support the video element.

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں