بھارت میں پاکستان کی حمایت والے پوسٹر لگانے پر شہری گرفتار
5 اگست 2024بھارتی دارالحکومت دہلی کی پولیس نے اتوار کے روز روہنی میں ایک شخص کو اس شکایت کے بعد حراست میں لیا کہ اس نے اپنے فلیٹ کی دیوار پر پاکستان کی حمایت میں نعرے لکھ رکھے ہیں۔
پاکستان کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت چاول کی قیمت کم کر دے گا
گرفتاری سے قبل سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز سامنے آئی تھیں، جن میں بعض مقامی لوگوں نے مذکورہ فلیٹ کی دیوار پر آویزاں ایسے پوسٹرز کو دکھایا، جن پر پاکستان زندہ باد جیسے نعرے درج تھے۔
پولیس نے کیا کہا؟
بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ایک سینیئر پولیس افسر کے حوالے سے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا اگلا سربراہی اجلاس پاکستان میں
پولیس نے اپنے بیان میں کہا، ''ہمیں مقامی لوگوں سے اطلاع ملی تھی کہ روہنی کے اونتیکا سی-بلاک علاقے میں رہنے والے ایک شخص نے اپنے فلیٹ کی دیوار پر پاکستان کی حمایت میں کچھ نعرے لکھ رکھے ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ شخص ذہنی طور پر مستحکم نہیں ہے اور فلیٹ میں اکیلا رہتا ہے۔''
پاکستان نے بھارت کی نئی حکومت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا
پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس فی الحال اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اس شخص کا پاکستان یا کسی دوسرے گروپ سے کوئی تعلق تو نہیں ہے۔
’کشمیر پر پاکستان اور چین کے مشترکہ بیان پر بھارت کو اعتراض کا حق نہیں‘
اس سلسلے میں پولیس نے مذکورہ شخص کے رشتہ داروں سے بھی رابطہ کیا ہے، تاکہ مزید معلومات حاصل کی جا سکے۔ البتہ پولیس نے مذکورہ شخص کی شناخت یا اس کے بارے میں مزید کچھ نہیں کہا ہے۔
اس دوران پولیس نے ان کے فلیٹ سے ''قابل اعتراض پوسٹر اور بینرز بھی ضبط کیے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں کیا ہے؟
دہلی میں پاکستان کی حمایت میں پوسٹرز کا یہ معاملہ پہلی بار ایک ویڈیو کی شکل میں ظاہر ہوا اور اس کے وائرل ہونے کے بعد ہی پولیس نے کارروائی کی۔
'کشمیریوں کے خلاف بھارتی جارحیت کا مقصد پاکستان کو مشتعل کرنا'
اس ویڈیو میں ایک شخص مذکورہ گھر کے اندر داخل ہوتا ہے اور عمارت کے اندر لگے پوسٹرز کی جھلک دکھاتے ہوئے کہتا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ عمارت کسی ''دہشت گرد تنظیم'' کی ہو۔ پھر پاکستان کی حمایت میں آویزاں وہاں مزید پوسٹرز دکھائے جاتے ہیں۔
کیا مودی بھارت اور پاکستان کے مابین دوری ختم کر دیں گے؟
ان پوسٹرز میں پاکستان سے متعلق مختلف طرح کے پیغامات لکھے ہوئے تھے، جس میں ایک پر ''پاکستان زندہ باد'' کا جملہ بھی درج تھا۔
اسی ویڈیو میں پھر ایک شخص کو عمارت میں موجود ایک شخص سے سوال کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آخر اس نے ایسا کیوں کیا، اس پر رد عمل میں وہ کہتا ہے کہ ''ایک وقت میں صرف ایک شخص سوال پوچھے گا، میں اس طرح کوئی جواب نہیں دوں گا۔''
البتہ بظاہر وہ شخص نشے کی حالت میں نظر آتاہے اور جواباً کہتا ہے، ''یہ میری پاکستان سے محبتیں ہیں۔'' پھر ویڈیو بنانے والے اس سے کہتے ہیں کہ بھارت میں رہ کر وہ اس طرح کی باتیں نہ کرے۔