1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی میٹرو کا آغاز

28 دسمبر 2020

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے  دارالحکومت نئی دہلی میں ملک کی پہلی ڈائیور لیس یا ڈرائیور کے بغیر چلنے والی میٹرو ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔

تصویر: Adnan Abidi/REUTERS

اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا، ''بھارت کی پہلی ڈرائیور کے بغیر چلائے جانی والی میٹرو ٹرین کا افتتاح ظاہر کرتا ہے کہ بھارت اب اسمارٹ سسٹمز کی طرف جا رہا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہلی میں پہلی مرتبہ میٹرو سروس کا آغاز سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی کوششوں  سے ہوا تھا۔ بھارتی وزیر اعظم مودی کے مطابق سن 2014 میں ان کی حکومت کے قیام سے قبل بھارت کے صرف پانچ شہروں میں میٹرو ٹرین کی سروس موجود تھی لیکن آج بھارت کے 18 شہروں میں میٹرو ریل سروس چلائی جا رہی ہے۔ وزیراعظم مودی کے بقول، '' 2025ء  تک اس سروس کو 25  شہروں تک لے جایا جائے گا۔‘‘

بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق  دہلی میں میٹرو ریل نظام کی میجنٹا لائن  کی افتتاحی تقریب سے بھارتی وزیر اعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ نئی دہلی میں جدید انفراسٹرکچر کی مثال قائم کرنا چاہتے ہیں اور وہ انہیں 'میک ان انڈیا‘ کی مثال کے طور پر پیش کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میٹرو ریل سروسز کے باعث عوام کو معیاری قیمت میں بہترین پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوتی ہے اور اس سے بھارتی عوام کو روزگار کے نئے مواقع بھی مہیا ہوتے ہیں۔

نئی دہلی میں خواتین کے لیے مفت سفری سہولیات کی منصوبہ بندی

نئی دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے حکام کے مطابق انتہائی جدید ٹیکنالوجی کی حامل یہ میٹرو ٹرین ڈرائیور کے بغیر سفر کرے گی جس کی وجہ سے سفر کے دوران پیش آنے والے حادثات میں انسانی غلطی کا امکان بالکل ختم ہوجائے گا۔

ب ج، ع آ

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں