1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت میں ڈیجیٹل کرنسی کے لین دین پر پابندی

6 اپریل 2018

بھارت میں ڈیجیٹل کرنسی کے لین دین  پر پابندی بھارت کے سرکاری بینک نے ایسے افراد اور کمپنیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے جو ڈیجیٹل کرنسی میں تجارت کر رہے ہیں۔

Indien - Federal Reserve Bank of India
تصویر: Getty Images

ریزیرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بے شک ڈیجیٹل کرنسی میں اقتصادی نظام کو بہتر اور تیز کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن یہ صارفین کے مالیاتی تحفظ، مارکیٹ کی شفافیت اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے خدشات کو بھی بڑھاتے ہیں۔ 

بھارت کے ریزرو بینک کے نائب گورنر بی پی کانونگو نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’ اگر ڈیجیٹل کرنسی ایک حد سے زیادہ تجاوز کر جائے تو وہ اقتصادی مارکیٹ کے لیے خطرہ بھی  ہو سکتی ہے۔‘‘

بِٹ کوائن فیوچر ٹریڈنگ، کیا ڈیجیٹل کرنسی مستحکم ہو سکے گی؟

01:36

This browser does not support the video element.

بھارت کے سرکاری بینک کا کہنا ہے،’’ ریزرو بینک نے کئی مرتبہ بِٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں میں تجارت کرنے والے تاجروں اور صارفین کو ان کرنسیوں میں تجارت کرنے سے خبردار کیا ہے۔‘‘

بینک کے مطابق انہی خدشات کےپیش نظر بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے ادارے جن کا انتظام آر بی آئی کے پاس ہے وہ کسی شخص اور کسی کمپنی کے ساتھ ڈیجیٹل کرنسی میں کاروبار نہیں کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ان اداروں کو ڈیجیٹل کرنسی میں تجارت کو ختم کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

آر بی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال پر تحقیق کی جائے گی اور اگر مستقبل میں کبھی ڈیجیٹل کرنسی میں تجارت کی اجازت دی گئی تو وہ پیپر کرنسی کی ساتھ جاری کی جائے گی۔

ب ج/ عب، ڈی پی اے

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں