1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
اقتصادیاتبھارت

بھارت میں گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

12 نومبر 2024

آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک بھارت میں گندم کی قیمتیں ریکارڈ حد تک زیادہ ہو گئی ہیں۔ حکام کے مطابق اس غیر معمولی مہنگائی کے بڑے اسباب زیادہ طلب، رسد میں کمی اور سرکاری گوداموں سے گندم کی فراہمی میں تاخیر ہیں۔

بھارتی پنجاب کے ایک شہر کی غلہ منڈی میں اپنی برائے فروخت گندم کے ڈھیر پر بیٹھا ایک سکھ کسان
بھارتی پنجاب کے ایک شہر کی غلہ منڈی میں اپنی برائے فروخت گندم کے ڈھیر پر بیٹھا ایک سکھ کسانتصویر: Hindustan Times/IMAGO

بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی سے منگل 12 نومبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق سرکاری حکام کے علاوہ گندم کی تجارت سے منسلک بڑے تاجروں نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ اس جنوبی ایشیائی ملک میں گندم کی فن ٹن قیمت پہلے کبھی اتنی زیادہ نہیں رہی تھی جتنی آج دیکھی گئی۔

پاکستان کا زرعی بحران، کسان پریشان

بھارت کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں عوام کی اکثریت روزمرہ زندگی میں اپنی خوراک میں گندم کے آٹے کی بنی ہوئی روٹی کھاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گندم اور گندم کا آٹا بھارت کے تقریباﹰ ہر گھر میں ہر روز کم از کم دو بار استعمال ہوتے ہیں۔

قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات

بھارتی میں تجارت کے شعبے سے وابستہ ماہرین کے مطابق ملک میں گندم کی قیمتیں اس لیے ایک نئی ریکارڈ حد تک پہنچ گئیں کہ اول تو گندم کی طلب کافی زیادہ ہو گئی ہے اور دوسرے یہ کہ منڈیوں میں سپلائی بھی کم ہے۔ اس عمل میں اس تاخیر نے بھی اہم کردار ادا کیا، جو سرکاری گوداموں سے فروخت کے لیے گندم جاری کرنے میں کی گئی۔

بھارت دنیا میں گندم پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہےتصویر: Pradeep Gaur/ZUMAPRESS/picture alliance

فوڈ سکیورٹی، متبادل گندم مدد گار ہو سکتی ہے

اقتصادی ماہرین کے مطابق گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا ایک نتیجہ یہ بھی نکلے گا کہ اب ملک میں اکتوبر کے مہینے کے لیے افراط زر کی شرح اور زیادہ ہو کر گزشتہ 14 ماہ کے دوران اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔

پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟

اس سے قبل افراط زر کی شرح میں اضافے میں ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں کافی زیادہ اضافے نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

ساتھ ہی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اگلے ماہ کیے جانے والے بھارت کے مرکزی بینک کے شرح سود سے متعلق آئندہ فیصلے میں یہ امید کم ہی ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا اپنی طرف سے طے کردہ مرکزی شرح سود میں کوئی کمی کرے گا۔

بھارتی پنجاب میں گندم کی تھوک میں فروخت کی ایک منڈی میں گندم ایک ٹرالر پر لادی جا رہی ہےتصویر: Narinder Nanu/AFP/Getty Images

قیمتیں کم کیسے ہو سکتی ہیں؟

بھارت میں آٹے کی ایک مل کے مالک پرمود کمار نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ اس لیے ہوا کہ اس وقت ملکی منڈیوں میں موجود گندم کا سٹاک کم ہے اور جن تاجروں کے پاس اس زرعی جنس کے کافی زیادہ ذخائر موجود ہیں، وہ انہیں کم قیمت پر بیچنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

روس نے یوکرینی اجناس کی ترسیل کی ڈیل روک دی

پرمود کمار کے بقول، ''اگر حکومت سرکاری گوداموں سے گندم جاری کرنا شروع کر دے، تو سپلائی کی صورت حال بہتر ہونے سے گندم کی قیمتیں دوبارہ کم ہونا شروع ہو جائیں گی، جیسے گزشتہ برس بھی دیکھنے میں آیا تھا۔‘‘

بھارتی شہر امرتسر کے مضافات میں ایک سکھ کسان اپنی گندم کی تیار فصل کاٹتے ہوئےتصویر: Narinder Nanu/AFP/Getty Images

ہائبرڈ گاڑیوں کے بعد اب ہائبرڈ گندم بھی مارکیٹ میں آنے کو

ممبئی میں قائم اور عالمی سطح پر کاروبار کرنے والے ایک ٹریڈنگ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ بظاہر ملک میں گندم کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے اس لیے زیادہ ہوتی جائیں گی کہ فی الحال گندم کی نئی فصل سے حاصل ہونے والی پیداوار کے اگلے سال مارچ سے پہلے مقامی منڈیوں میں پہنچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

بھارت میں گندم کی قیمتیں اس وقت کتنی؟

بھارتی حکومت نے ستمبر کے مہینے میں ملکی تاجروں کے لیے گندم ذخیرہ کرنے کی حد اس لیے کم کر دی تھی کہ منڈیوں میں اس زرعی جنس کی کافی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے اور ساتھ ہی قیمتوں کو بھی قابو میں رکھا جا سکے۔ تاہم اس فیصلے کا بھی کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہ ہو سکا تھا۔

بھارت میں عوام کی اکثریت روزمرہ زندگی میں اپنی خوراک میں گندم کے آٹے کی بنی ہوئی روٹی کھاتی ہےتصویر: Aamir Ansari/DW

روئٹرز کے مطابق قیمتیں ریکارڈ حد تک زیادہ ہو جانے کے بعد اب صورت حال یہ ہے کہ مثلاﹰ وسطی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں آج منگل کے دن ایک میٹرک ٹن گندم کی قیمت تقریباﹰ 30 ہزار روپے (355.64 ڈالر کے برابر) ریکارڈ کی گئی۔

يوکرين، بحری راستوں سے گندم کی ترسیل کا سلسلہ شروع

اس سے قبل اسی سال اپریل میں اندور ہی میں گندم کی فی میٹرک ٹن قیمت 24,500 بھارتی روپے تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ دونوں قیمتیں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ 22,750 روپے کی اس کم از کم اعانتی قیمت سے بہت زیادہ تھی، جو گزشتہ سیزن کی پیداوار کے طور پر حاصل ہونے والی گندم کے لیے طے کی گئی تھی۔

م م / ش ر (روئٹرز)

گندم تنازعہ، سندھ کی خاتون کسانوں کو کيسے متاثر کر رہا ہے؟

04:15

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں