1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ماحولبھارت

بھارت نے سستی ترین الیکٹرک کار متعارف کرا دی

28 ستمبر 2022

تحفظ ماحول کو يقينی بنانے کے ليے آج کل زيادہ سے زيادہ ممالک ميں بجلی سے چلنے والی کاروں کو فروغ ديا جا رہا ہے۔ بھارت نے ايک انتہائی کم قيمت ای کار متعارف کرا دی ہے، جو کئی لوگوں کی پہنچ میں ہو گی۔

Indien | Elektroauto Präsentation in Mumbai
تصویر: Ashish Vaishnav/Zuma/IMAGO

بھارتی کمپنی ٹاٹا موٹرز نے اپنے انتہائی معروف ماڈل 'ٹياگو‘ کا اليکٹرانک ماڈل متعارف کرايا ہے۔ ’ٹياگو ای وی‘ کی قيمت 849,000 مقرر کی گئی ہے، جو اس ملک ميں بکنے والی سب سے کم قيمت ای کار ہے۔ امريکی ڈالر ميں يہ قيمت 10,370 ڈالر بنتی ہے۔

بريگزٹ کے بعد برطانوی آٹو سيکٹر کا مستقبل بھی غير واضح

’کاروں کے بغير اليکٹرانک گاڑيوں کی پاليسی، جيسے دولہا کے بغير شادی‘

ٹاٹا موٹرز بھارت ميں بجلی سے چلنے والی کارویں تیار کرنے والی واحد نجی کمپنی ہے۔ 'ٹياگو ای وی‘ اس کمپنی الیکٹرک کاروں کی مارکیٹ میں پہنچ کو اور بھی زيادہ بڑھائے گی کيونکہ يہ ايک ايسی کار ہے جو اپنی کم قيمت کی وجہ سے کئی لوگوں کو دستیاب ہو گی۔ بھارت ميں حکومت اليکٹرانک گاڑيوں کی پيداواری صنعت کو سبسڈی فراہم کرتی ہے۔ بجلی سے چلنے والی کاريں بنانے والے بيشتر معروف بين الاقوامی برانڈز بھاری ٹيکسوں اور مقامی صنعت کو فراہم کردہ سبسڈی کی وجہ سے اب تک بھارتی مارکيٹ سے دور رہے ہيں۔

ابتدائی طور پر 'ٹياگو ای وی‘ ماڈل کی صرف دس ہزار کاريں مارکيٹ ميں فروخت کے ليے پيش کی جائيں گی۔ ’ٹياگو ای وی‘ کا سب سے کم قيمت ماڈل ایک چارج کے بعد ڈھائی سو کلوميٹر کی مسافت طہ کر سکتا ہے جبکہ مہنگا ماڈل 315 کلوميٹر کا فاصلہ طہ کر سکتا ہے۔

بھارت ميں 'ٹياگو ای وی‘ کے بعد جو سب سے سستی اليکٹرک کار ہے، وہ 'ٹیاگو‘ کا چھوٹا ورژن ہے، جس کی امريکی ڈالرز ميں قيمت 14,940 ہے۔ يہ امر اہم ہے کہ چين ميں سب سے سستی اليکٹرک کار کی قيمت 32,800 يوآن ہے، جو کہ صرف 4,525 ڈالر بنتی ہے۔

'ٹياگو ای وی‘ کے خريداروں کے ايندھن پر آنے والے اخراجات روايتی ايندھن سے چلنے والی کاروں کے مقابلے ميں چھياسی فيصد تک کم ہو جائيں گے۔ يعنی آمد و رفت کی اسی مقدار کے ليے انہيں موجودہ اخراجات کا صرف ساتواں حصہ ادا کرنا پڑے گا۔

ٹاٹا موٹرز کے ايک اعلی اہلکار شيليش چندرا کے مطابق، ''چھ سو بیس ميل يا ايک ہزار کلوميٹر کا فاصلہ طے کرنے کے ليے روايتی 'ٹياگو‘ کو ساڑھے سات ہزار روپے کا ايندھن درکار ہو گا جبکہ اسی فاصلے کے ليے 'ٹياگو ای وی‘ کو صرف گيارہ سو روپے کی چارجنگ درکار ہو گی۔‘‘

سٹی ون، ايشيا کے بڑے شہروں کے ليے خاص ای کار

05:20

This browser does not support the video element.

ع س / ش ر (روئٹرز)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں