نئی دہلی حکومت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔
اشتہار
پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت نے اس ملاقات پر آمادگی ظاہر کی تھی، تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے اس آمادگی کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اس ملاقات کی منسوخی کا اعلان کر دیا۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزرائے خارجہ کی ملاقات کی منسوخی کی وجہ ’بھارتی فوجیوں کے بہمیانہ‘ قتل میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے عناصر کا ملوث ہونا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات کو منسوخ کرنے کی ایک وجہ پاکستان میں بیس ایسے ڈاک ٹکٹوں کا اجرا بھی ہے، جس میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ تاہم رواں ہفتے متنازعہ علاقے کشمیر میں ایک بھارتی سرحدی محافظ کی مسخ شدہ لاش ملی تھی۔ جمعے کے روز تین پولیس اہلکاروں کی لاشیں بھی ملی تھیں، جنہیں اغوا کیا گیا تھا۔
بھارت کا الزام ہے کہ اس کے زیرانتظام کشمیر میں متعدد باغی گروپوں کو پاکستانی تعاون حاصل ہے۔
جنوبی ایشیائی ممالک میں میڈیا کی صورت حال
رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے پریس فریڈم انڈکس 2018 جاری کر دیا ہے، جس میں دنیا کے 180 ممالک میں میڈیا کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے درجہ بندی کی گئی ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک میں میڈیا کی صورت حال جانیے، اس پکچر گیلری میں۔
تصویر: picture alliance/dpa/N. Khawer
بھوٹان
جنوبی ایشیائی ممالک میں میڈیا کو سب سے زیادہ آزادی بھوٹان میں حاصل ہے اور اس برس کے پریس فریڈم انڈکس میں بھوٹان 94 ویں نمبر پر رہا ہے۔ گزشتہ برس کے انڈکس میں بھوٹان 84 ویں نمبر پر تھا۔
تصویر: DJVDREAMERJOINTVENTURE
نیپال
ایک سو اسّی ممالک کی فہرست میں نیپال عالمی سطح پر 106ویں جب کہ جنوبی ایشیا میں دوسرے نمبر پر رہا۔ نیپال بھی تاہم گزشتہ برس کے مقابلے میں چھ درجے نیچے چلا گیا۔ گزشتہ برس نیپال ایک سوویں نمبر پر تھا۔
تصویر: picture-alliance/NurPhoto/N. Maharjan
افغانستان
اس واچ ڈاگ نے افغانستان میں صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم اس برس کی درجہ بندی میں افغانستان نے گزشتہ برس کے مقابلے میں دو درجے ترقی کی ہے اور اب عالمی سطح پر یہ ملک 118ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک میں افغانستان تیسرے نمبر پر ہے۔
تصویر: picture-alliance/Tone Koene
مالدیپ
اس برس کے انڈکس کے مطابق مالدیپ جنوبی ایشیا میں چوتھے جب کہ عالمی سطح پر 120ویں نمبر پر ہے۔ مالدیپ گزشتہ برس 117ویں نمبر پر رہا تھا۔
تصویر: picture-alliance/AP Photo(M. Sharuhaan
سری لنکا
جنوبی ایشیا میں گزشتہ برس کے مقابلے میں سری لنکا میں میڈیا کی آزادی کی صورت حال میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔ سری لنکا دس درجے بہتری کے بعد اس برس عالمی سطح پر 131ویں نمبر پر رہا۔
تصویر: DW/Miriam Klaussner
بھارت
بھارت میں صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا، جس پر رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے تشویش کا اظہار کیا۔ عالمی درجہ بندی میں بھارت اس برس دو درجے تنزلی کے بعد اب 138ویں نمبر پر ہے۔
تصویر: DW/S. Bandopadhyay
پاکستان
پاکستان گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی عالمی سطح پر 139ویں نمبر پر رہا۔ تاہم اس میڈیا واچ ڈاگ کے مطابق پاکستانی میڈیا میں ’سیلف سنسرشپ‘ میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/T.Mughal
بنگلہ دیش
جنوبی ایشیائی ممالک میں میڈیا کو سب سے کم آزادی بنگلہ دیش میں حاصل ہے۔ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی عالمی درجہ بندی میں بنگلہ دیش 146ویں نمبر پر رہا۔
تصویر: picture-alliance/dpa/S. Stache
عالمی صورت حال
اس انڈکس میں ناروے، سویڈن اور ہالینڈ عالمی سطح پر بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ چین 176ویں جب کہ شمالی کوریا آخری یعنی 180ویں نمبر پر رہا۔
9 تصاویر1 | 9
حال ہی میں پاکستان میں کشمیری عسکری کمانڈر برہان وانی کے حوالے سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔ جولائی 2016ء میں برہان وانی کو بھارتی سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد کشمیر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔
بھارت کی جانب سے وزرائے خارجہ کی سطح کی ملاقات پر آمادگی کے بعد یہ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ جنوبی ایشیا کی ان دونوں ہم سایہ ریاستوں کے درمیان ایک طویل عرصے سے پیدا تعلقات میں کشیدگی میں کسی حد تک کمی آ سکے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اس مجوزہ ملاقات کا خیرمقدم کیا تھا۔