1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت پرچہ آؤٹ، بیس لاکھ بچے دوبارہ امتحان دیں گے

30 مارچ 2018

بھارت میں اسکول کے قومی امتحانات کے پیپر لیک  ہونے کے باعث سینکڑوں طلبہ اور ان کے والدین سراپائے احتجاج ہیں اور پرچوں کے لیک ہونے کی انکوائری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Indien Harpreet Singh Khalsa College
تصویر: Getty Images/AFP/N. Nanu

نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق ریاضی اور معاشیات کے پرچے لیک ہونے کے باعث بھارت کے دو ملین بچے متاثر ہوئے ہیں۔ امتحان سے قبل یہ پرچے واٹس ایپ پر شیئر کیے جا رہے تھے۔

بھارت کے سینٹرل بورڈ برائے سیکنڈری ایجوکیشن نے کہا ہے کہ اب طلبہ اور طالبات کو دوبارہ امتحان دینا پڑے گا اور دوبارہ امتحان کی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

ٹی وی انٹرویو نے پول کھول دیا

امتحان کے خوف کا علاج، کانچ کے ٹکڑوں پر ننگے پاؤں چہل قدمی

ایک  اسٹوڈنٹ نے احتجاج کرتے ہوئے ایک نیوز چینل کو بتایا،’’ ہم نے کئی ماہ تیاری کر کے ان پرچوں کی تیاری کی تھی لیکن اب ہمیں دوبارہ امتحان دینا پڑے گا۔ اگر بورڈ نے اپنے پرچوں کو محفوظ نہیں رکھا تو اس میں طلبہ کا کیا قصور ہے ؟‘‘

بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اس واقعہ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کئی لاکھ بچوں کے خوابوں کو توڑ دیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے تیس سے زائد لوگوں اور طلبہ سے پوچھ گچھ کی ہے۔ بھارت میں اسکول اور کالجوں کے امتحانات میں چیٹنگ کے واقعات عام ہیں اور اس پر کڑی تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔

 

ب ج/ع ب، ڈی پی اے

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں