بھارت بیک وقت روس اور یوکرین کی حمایت کرنے والے مغربی اتحادیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دے رہا ہے۔ بھارت روسی ہتھیاروں اور مغرب سے اقتصادی تعلقات پر انحصار کرتا ہے۔ لیکن یوکرین جنگ پر بھارتی غیر جانبداری کییف کے لیے مایوسی کا باعث بن رہی ہے، جو نئی دہلی کی حمایت کا خواہاں ہے۔