1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت کا نواں ڈرون مار گرایا: آئی ایس پی آر

29 جون 2020

پاکستانی فوج نے بھارت کا ایک مبينہ جاسوسی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق رواں برس پاکستان کی طرف سے بھارت کا یہ نواں ڈرون ’کواڈ کاپٹر‘ گرایا گیا ہے۔

Indien Pakistan Symbolbild Drohne
تصویر: Imago Images/Hindustan Times/S. Khanna

آئی ایس پی آر کی طرف سے اتوار کی رات دیر گئے اس واقعے کی اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ بھارت کا یہ مبينہ جاسوسی ڈرون کشمیر کے متنازعہ علاقے میں گھس آیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کو لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر میں مار کر تباہ کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رواں برس پاک فوج کی طرف سے مار گرایا گیا یہ 9 واں بھارتی ڈرون ہے۔ خیال رہے کہ 5 جون کو بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون خانجر سیکٹر میں مار گرایا تھا۔

اتوار کی شب پاکستانی فوج کی اس کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی کواڈ کوپٹر، ایک چھوٹی سر ویلینس مشین یا نگرانی مشین تھا جو لائن آف کنٹرول )ایل او سی( کے پاکستانی حصے کی طرف 850 میٹر اندر گھس آیا تھا۔ ایل او سی کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے  اور اس کے اطراف ایک طرف پاکستانی اور دوسری طرف بھارتی فوج اپنی اپنی عمل داری والے حصوں کی نگرانی کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی کواڈ کوپٹر، ایک چھوٹی سر ویلینس مشین یا نگرانی مشین تھا۔تصویر: Imago Images/Hindustan Times/B. Bhuyan

گزشتہ برس اگست میں بھارت کی طرف سے نئی دہلی کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد سے  لائن آف کنٹرول پر مسلح جھڑپوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی بارڈر فورسز نے کشمیر کی متنازعہ وادی کے دیہات کو نشانہ بنایا تھا۔ اس سے چند روز قبل اسی علاقے میں بھارت اور چین کی فوج کے مابین سنگین جھڑپیں ہوئی تھیں جس کے بعد بیجنگ اور نئی دہلی کے مابین بھی غیر معمولی کشیدگی پیدا ہو گئی۔

2020 ء میں  بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر اب تک جنگ بندی کی 1,487 خلاف ورزیاں ہو چکی ہیں جن میں 13 شہری ہلاک اور 106 زخمی ہوئے۔ جنوبی ایشیا کی دو جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کے مابین اب تک ہونے والی تین جنگوں میں سے دو ہمالیہ کی وادی کشمیر میں ہی لڑی گئیں۔ 

ک م/ ع س/ ایجنسیاں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں